Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں کاروبار اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں60ارب77کروڑ روپے سے زائد...

اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاری مالیت میں60ارب77کروڑ روپے سے زائد کی کمی

KSE-1001کراچی ، اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ایک مرتبہ پھر مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 33300اور 33200کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا ۔سرمایہ کاری مالیت میں60ارب77کروڑ روپے سے زائد کی کمی ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت75.72 فیصد زائد جبکہ51.95 فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے پٹرولیم ،گیس اورتوانائی سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 33736پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم سیاسی افق پر چھائی بے چینی کے باعث ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے اور انہوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس193.49 پوائنٹس کمی سے33152.07 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر383 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے159 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ، 199 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ 25کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں60 ارب77کروڑ5لاکھ 85ہزار 133 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر71 کھرب19 ارب59کروڑ64 لاکھ54 ہزار19 روپے ہوگئی۔ مجموعی طور پر18 کروڑ28 لاکھ31ہزار330 شیئرز کا کاروبار ہوا جو بدھ کے مقابلے میں7کروڑ87 لاکھ87 ہزار880 شیئرززائد ہیں۔ قیمتوں کے اتار چڑھائو کے حساب سے باٹا پاک کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت130.00 روپے اضافے سے 3030.00 روپے،آئی لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت37.00 روپے اضافے سے834.99 روپے پر بند ہوئی۔ نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت351.00 پوائنٹس کمی سے8660.00 روپے جبکہ کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت49.00 روپے کمی سے1331.00روپے پر بند ہوئی۔جمعرات کو بائیکو پٹرولیم کی سرگرمیاں2کروڑ4لاکھ 51 ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت20پیسے اضافے سے25.29 روپے اورٹی آر جی پاک کی سرگرمیاں1 کروڑ4 لاکھ97 ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت52پیسے اضافے سے32.23 روپے پر بند ہوئی۔جمعرات کو کے ایس ای 30 انڈیکس212.30 پوائنٹس کمی سے 20076.74 پوائنٹس،کے ایم آئی 30انڈیکس201.59پوائنٹس کمی سے 55200.83 جبکہ کے ایس ایس آل شیئرز انڈیکس128.37 پوائنٹس کمی سے 23222.06 پوائنٹس پر بند ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ایف بی انڈسٹریل ایریا، جعلی پولیس اہلکار گرفتار

کراچی:ایف بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس کاروائی،جعلی پولیس اہلکارگرفتار،پولیس کے مطابق ملزم احسن نے پولیس کیپ پہنےاورموٹرسائیکل پرایکسائزکانشان لگایا ہوا تھا ،...

جماعت اسلامی کا مارچ، فرانسیسی صدر کا پتلا نذرآتش

کراچی ، جماعت اسلامی کراچی کے تحت گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج میں فرانسیسی صدر کا پتلا نذر آتش۔ ذرائع کے مطابق...

کاروباری مراکز،شادی ہالز رات 10 بجے بند کرانے کا فیصلہ

کراچی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا بڑا فیصلہ، کاروباری مراکز ، شادی ہالز اور ریسٹورینٹس رات 10 بجے بند کرانے کا...

کراچی ،12 ربیع الاول کے جلوسوں کے لئے ٹریفک پلان جاری

کراچی میں 12ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق دعوت اسلامی کا جلوس...