شہر قائد میں 2 سے 3 دن تیز ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ سردی کی شدت میں اضافہ کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر قائد میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 17 فیصد ہے جبکہ شمال مغرب سے ہوائیں 18 سے 36 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔