Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر تیز، 4 افراد زندگی کی...

ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر تیز، 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

Target-Killing.2کراچی، پولیس اور رینجرز کے آپریشن کے باوجود کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر تیز ہوگیا ہے ۔ جمعرات کو شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایم کیو ایم کے کارکن سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے۔رینجرز نے ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاون غازی آباد میں نامعلوم افراد نے سراور سینے پر گولیاں مارکر 35سالہ عابد ولد شمیم احمد کو قتل کردیا ۔مقتول پانچ بھائیوں میں دوسرے نمبر پر اور تین بچوں کا باپ تھا ۔پولیس کے مطابق مقتول متحدہ قومی موومنٹ کے اورنگی ٹاون سیکٹر کے یونٹ 118کا جوائنٹ یونٹ انچارج اور واٹربورڈ کا ملازم تھا ۔واقعہ کے وقت وہ بازار سے سبزی لے کر گھر آرہا تھا ۔مقتول کو گذشتہ کئی دنوں سے علاقہ چھوڑنے کی دھمکیاں دی جارہی تھیں ۔کارکن کے جاں بحق ہونے کے بعد عباسی شہید اسپتال میں ایم کیو ایم کے رہنماوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی ۔ گارڈن ، لیاری اور بھینس کالونی سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں شناخت اور دیگر قانونی کارروائی کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب رینجرز نے ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکے سے متاثرہ عمارت کو گرانے کا فیصلہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مسکن چورنگی پر دھماکے سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا، ایس بی سی اے...

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل پی آئی اے کی پرواز308 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی...

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔

اے این ایف کا چھاپہ، میوہ شاہ قبرستان سے 17 کلو چرس برآمد

کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس کی شیرشاہ کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی، 17 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار، اے این...