کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلی اننگز 440 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی، 7 ویں وکٹ 595 کے مجموعی سکور پر ایش سودی کی گری، وہ 65 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ٹم ساؤتھی اور نیل ویگنر اوپر تلے آؤٹ ہوئے۔کین ولیمسن کی ڈبل سنچری مکمل ہوتے ہی نیوزی لینڈ نے 612 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئیر کی، کین ولیمسن 200 جبکہ اعجاز پٹیل صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔ مہمان ٹیم کو پاکستان کے خلاف 174 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔پاکستان کی جانب سے لیگ سپنر ابرار احمد نے 5 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، نعمان علی نے 3 جبکہ محمد وسیم ایک وکٹ حاصل کرسکے۔اس سے قبل قومی ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، کپتان بابر اعظم 161، سلمان آ103 اور سرفراز احمد 86 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہے۔کیویز ٹیم کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 3، اعجاز پٹیل، مائیکل بریسویل اور ایش سودی نے 2، 2 جبکہ نیل ویگنر نے وکٹ حاصل کی۔