Sunday, November 1, 2020
Home Trending اندرون شہر کرایوں میں 1 روپیہ کمی کا اعلان، نوٹفیکیشن جاری

اندرون شہر کرایوں میں 1 روپیہ کمی کا اعلان، نوٹفیکیشن جاری

karachi Tranportمحکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ نے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی روشنی میں انٹرسٹی روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹر کے کرایوں میں کمی کردی ہے اس سلسلے میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے جمعرات کو ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق 5 کلومیٹر تک بسوں کے کرایہ جو کہ 10 روپے مقرر تھا وہ برقرار رہے گا جبکہ 10 کلو میٹر کے فاصلے پر 15 روپے سے کم کرکے 14 روپے مقرر کیا گیا ہے اور 15 کلومیٹر تک بسوں کے کرائے پرنظرثانی کرکے 16 روپے سے کم کرکے 15 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ 5 کلومیٹر تک منی بسوں کا کرایہ 10 روپے برقرار رکھا گیا ہے جبکہ 15 کلومیٹر تک منی بسوں کا کرایہ 15 روپے سے کم کرکے 14 روپے مقرر کیا گیا ہے اور 15 روپے کلومیٹر تک منی بسوں کا کرایہ 17 روپے سے کم کرکے 16 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 10 کلومیٹر تک کوچز کا کرایہ 17 روپے کم کرکے 16 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ 30 کلومیٹر تک کوچز کا کرایہ 18 روپے برقرار رکھا گیا ۔ نوٹفیکشن میں طلباءکو بسوں کے کرایوں میں 50 فیصد رعایت حاصل ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...