وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری کالجز خالد حیدر شاہ، ایم ڈی سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن قاضی کبیر و دیگر ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس میں معذور بچوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ مختص کرنے کی منظوری دی گئی اور جامعہ کراچی کے لیے 200 اسکالر شپس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔