Sunday, November 1, 2020
Home Trending تدریسی عمل کل سے بحال کردیا جائے گا، جامعہ کراچی

تدریسی عمل کل سے بحال کردیا جائے گا، جامعہ کراچی

Karachi-University-UOK-BA-Part-2-Result-2014-2013کراچی، انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے کل سے تدریسی عمل معمول کے مطابق بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے،جامعہ کراچی میں انجمن اساتذہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ڈاکٹرشکیل اوج کے قتل پر احتجاجی لائحہ عمل سے متعلق مشاورت کی گئی، انجمنِ اساتذہ نے اجلاس میں باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ کیا کہ جامعہ کراچی میں تدریسی عمل بدھ سے بحال کردیا جائے گا،تاہم جامعہ کراچی سمیت تمام کالجز میں احتجاج کا سلسلہ بدستورجاری رہے گا۔جامعہ کراچی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے ڈین ڈاکٹرشکیل اوج کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف گزشتہ پانچ روز سے جامعہ میں تدریسی عمل معطل تھا، انجمن اساتذہ نے اعلان کیا تھا کہ ڈاکٹرشکیل اوج کے قاتلوں کی گرفتاری تک تدریسی عمل معطل رہے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...