جامعہ کراچی میں معیار تعلیم کو مزید بہتر بنائیں، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جامعہ کراچی سے متعلق اجلاس کے دوران جامعہ کے معیار تعلیم کو بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت جامعہ کراچی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وائس چانسلر اجمل خان، سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈ ریاض الدین، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی معیار تعلیم کی وجہ سے مشہور تھی، وہ معیار چاہیے۔ انہوں نے دریافت کیا کہ قومی ادارہ احتساب (نیب) نے معیار تعلیم اور جامعہ میں گورننس بہتر بنانے پر 37 ہدایات دیں ان پر کتنا عمل ہوا؟ جبکہ وائس چانسلر نے بتایا کہ 37 میں سے 25 ہدایات پر عمل ہو چکا ہے، باقی پر عمل جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جامعہ کے معیار تعلیم کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ معیار تعلیم بہتر کرنے کے لیے ہر قسم کی مدد کرتی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top