Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے جامعہ کراچی کے اعلانات، شعبہ ویژول اسٹڈیز کا داخلہ ٹیسٹ کل ہوگا

جامعہ کراچی کے اعلانات، شعبہ ویژول اسٹڈیز کا داخلہ ٹیسٹ کل ہوگا

Karachi-University-UOK-BA-Part-2-Result-2014-2013جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد خان کے اعلامیہ کے مطابق شعبہ ویژول اسٹڈیز کا داخلہ ٹیسٹ اتوار9 نومبر کو صبح 10:30بجے جامعہ کراچی کے فیکلٹی آف آرٹس کے شعبہ سیاسیات میں منعقد ہوگا۔طلبہ کو ان کے مفاد میں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ وقت سے نصف گھنٹہ قبل امتحانی مرکز پہنچ جائیں تاکہ انہیں ٹیسٹ میں بیٹھنے کے لئے اپنی نشست اور ضروری معلومات کے حصول میں دقت نہ ہو۔ تاخیر سے آنے والے طلبہ کو ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔براہ کرم پابندی وقت ملحوظ رکھاجائے۔
٭ جامعہ کراچی کے مشیر امور طلبہ پروفیسر ڈاکٹر سید انصر رضوی کے مطابق دفتر مشیر امور طلبہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام ”یوم حسینؓ “ کا منگل 11 نومبر کو ہونے والا پروگرام ملتوی کردیا گیا ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق بی اے (پاس) سال اول ودوم سماجی بہبودکے ضمنی عملی امتحانات برائے 2013ء کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہےجس کے مطابق عملی امتحانات 12اور13نومبر کو منعقد ہونگے۔ امتحانات شعبہ سماجی بہبود میں صبح 10 سے 12 بجے منعقد ہونگے۔تمام طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایڈمٹ کارڈاور اصل شناختی کارڈ کے ہمراہ صدر شعبہ سماجی بہبودسے رابطہ کریں۔ ٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق بی اے،بی کام ریگولر اوربی ایس سی کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کردی گئی ہے۔ بی اے کے امتحانی فارم 2400روپے فیس برائے سال اول/ دوم اورمشترکہ کیلئے 4250روپے کے ساتھ جبکہ بی کام کے امتحانی فارم3100روپے فیس برائے سال اول/ دوم اورکمبائنڈ کیلئے 5275روپے کے ساتھ اور بی ایس سی کے امتحانی فارم3100روپے فیس برائے سال اول/ دوم اورکمبائنڈ کے لئے 5275روپے کے ساتھ10 سے17نومبر تک متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو2000یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں وہ سالانہ امتحانات 2014 ء میں شرکت کے اہل نہیں ہونگےجبکہ ایسے طلباوطالبات جو 2001 تا2008 ءکے انرولمنٹ حامل ہیں اور سالانہ امتحانات میں شرکت کے خواہشمند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000روپے اضافی چارجز بھی جمع کرنا ہونگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکے سے متاثرہ عمارت کو گرانے کا فیصلہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مسکن چورنگی پر دھماکے سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا، ایس بی سی اے...

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل پی آئی اے کی پرواز308 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی...

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔

اے این ایف کا چھاپہ، میوہ شاہ قبرستان سے 17 کلو چرس برآمد

کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس کی شیرشاہ کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی، 17 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار، اے این...