Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے جامعہ کراچی، 20طلبہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض

جامعہ کراچی، 20طلبہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض

UniversityofKarachiجامعہ کراچی تدریس وتحقیق میں بین الاقوامی شہرت کی حامل ہے اور اس کے فارغ التحصیل طلبہ بھی دنیا میں اعلیٰ منصب پرفائز ہیں۔ہمارے ریسرچ اسکالرز کو اپنی تحقیق کے موضوعات کو ملکی ضرورت اور مفاد سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، پاکستان بنیادی طور پر زرعی ملک ہے ،جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ کم رقبہ پر زیادہ سے زیادہ زراعت کے لئے سائنس کے طلبہ کو اس جانب مائل کرناچاہیئے ۔اسی طرح پانی کی کمیابی کے لئے توجہ ضروری ہے ۔لہذا اس جذبے سے سرشار ہوکر کام کیجئے اور ملک کی خدمت کو اپنا شعار بنائے، ان خیالات کا اظہار شیخ الجامعہ کراچی،پروفیسر ڈاکٹرمحمد قیصر نے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے حالیہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اساتذہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ذہین اور باصلاحیت طلبہ کو زیادہ سے زیادہ ترغیبات دی جائیں گی تاکہ وہ مستقبل کے مطلوبہ تدریسی وتحقیقی تقاضوں کو بطریق احسن اداکرسکیں۔مسجل جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر معظم علی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں جامعہ کراچی کی جانب سے20 طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی،07کو ایم فل ، 03 طلبہ کو ایم ڈی ،جبکہ ایک طالبعلم کو ایم ایس کی ڈگری تفویضکی گئی۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ میںصدف احمد(فزیالوجی) ،یاسمین انیس (جغرافیہ) زاہدہ پروین(باٹنی)،محمد اسحاق(اسلامک لرننگ )،الفت نسائ(کلینکل سائیکولوجی)،ذکیہ رانی(اُردو)،سیدہ عنبر فاطمہ(اُردو)،تابندہ زرین(فارماسیوٹیکل کیمسٹری)، رخشندہ صدف(جغرافیہ)،سیدہ کہکشاں ہاشمی(قرآن وسنہ)،عنبر(بائیوکیمسٹری)،لیناخالد(فارماکوگنوسی)، اوجِ کمال(شعبہ ابلاغ عامہ)، عطیة النُورقدسیہ منور(کیمسٹری ایچ ای جے)،ساجد جمیل(اصول الدین)،رخشندہ حبیب(مالیکولرمیڈیسن)، آسیہ کریم(زولوجی)،رانی ارم(پولیٹیکل سائنس)،نگہت شمیم رضوی(کیمسٹری)،تہمینہ (اُردو)،جبکہ ایم فل کی ڈگریاں حاصل کرنے والوں میںکرن مشتاق(کلینکل سائیکولوجی)،عمیر اسحاق (فزکس)،سلیمہ لالانی(مالیکیولر میڈیسن)،حشام خان(میتھمیٹکل سائنس)،سیدہ تطہیرفاطمہ(مالیکیولر میڈیسن)،عائشہ سارہ(مالیکولرمیڈیسن)،ارم حنیف(بائیوٹیکنالوجی)،ایم ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر حوری شہور(نیورلوجی)،ڈاکٹر شکیل احمد(نیورولوجی)،ڈاکٹر کوثر محمود (نیورولوجی)،جبکہ ایم ایس کی ڈگری حاصل کرنے والوں سید محمد علی خمیس(جغرافیہ )شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ملیر، رینجرز اور پولیس کی کارروائی،2 ملزم گرفتار

کراچی۔ ملیر میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے دو سال قبل 30...

کیماڑی سے منوڑہ تک لانچوں میں میلا ریلی

کراچی، کیماڑی سے منوڑہ تک میلا ریلی، لانچوں میں شریک افراد کے آقا کی آمد مرحبا کے نعروں سے سمندرمیں آقا صلی...

سائٹ، ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی

کراچی ، سائٹ کے علاقتے ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی ، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں روانہ، ذرائع کے...

مطالبات منظور، نرسوں کا احتجاج ختم

کراچی، کئی روز سے جاری نرسوں کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد نرسوں نے احتجاج ختم کرنے...