Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے جامعہ کراچی کے اعلانات

جامعہ کراچی کے اعلانات

Karachi-University-UOK-BA-Part-2-Result-2014-2013جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد خان کے اعلامیے کے مطابق شعبہ ویژول اسٹڈیز کا 26 اکتوبر2014 ءکو ملتوی ہونے والاداخلہ ٹیسٹ اب بروز اتوار09 نومبر2014 ءکومنعقد ہوگا۔واضح رہے کہ مقررہ وقت اور امتحانی مرکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
٭بی اے اور بی کام پرائیوٹ کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان
جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق بی اے،بی کام پرائیوٹ،بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ اکا علان کردیا گیا ہے۔بی اے کے امتحانی فارم 3075/= روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اور کمبائنڈ کے لئے5500/= روپے کے ساتھ جبکہ بی کام کے امتحانی فارم 3900/= روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اور کمبائنڈ کے لئے6900/= روپے فیس کے ساتھ12 نومبر2014ءتک بینک کاﺅنٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔ایسے طلبہ جو 2000 یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں وہ سالانہ امتحان 2014 ءمیں شرکت کے اہل نہیں ہونگے،جبکہ ایسے طلبہ جو 2008 ءیا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔
٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق بی اے اوربی اے ایل ایل بی (آنرز) کے 18 اکتوبرکو ملتوی ہونے والے امتحانات اب 29 اکتوبر 2014 ءکو منعقد ہونگے۔واضح رہے کہ امتحانی وقت اور مرکز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...