شہر قائد میں سائبیرین ہواؤں کا راج بر قرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شمال مشرقی سمت سے ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 15 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں 3 روز تک موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔