Monday, October 26, 2020
Home Uncategorized پولیس وردی میں ملبوث لٹیروں کے خلاف مقدمات کا حکم (رپورٹ)

پولیس وردی میں ملبوث لٹیروں کے خلاف مقدمات کا حکم (رپورٹ)

rishwat_khor_police_karachi-ڈالمیا چوکی کے سب انسپکٹر طارق، حوالدار اور اہلکاروں نے شہریوں کی تلاشی لی، رقم نہ ملنے پر تھانے لے گئے، اہلخانہ سے ایک لاکھ روپے منگوائے
شہری سے ملنے کے لیے آنے والی ماں کو پولیس نے دھکے دیے، بے ہوش ہو گئی، پولیس نے 23 فروری کو 50 ہزار اصول کر کے بقیہ رقم کے لیے شہری کا گھر ہی لوٹ لیا
پولیس شہریوں کو ڈاکوﺅں کی طرح لوٹ رہی ہے، وکیل درخواست گزار، فاضل عدالت کا وکیل کے دلائل پر ایس ایچ او کو فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم
ایکسپریس رپورٹ کے مطابق کراچی عدالت نے شہریوں کو لوٹنے کے الزام میں ملوث پولیس افسر و اہلکاروں کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے، رشوت کی آدھی رقم وصول کر کے پولیس اہلکاروں نے شہری کا گھر لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی ندیم احمد خان نے ہفتے کو طاہر خان کے وکیل ناصر ایڈوکیٹ کے انکشاف پر ایس ایج او عزیز بھٹی کو ڈالمیا چوکی کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر طارق، حوالدار اور اہلکاروں کے خلاف مدعی کے بیان کے مطابق فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے، قبل ازیں وکیل نے عدالت میں انکشاف کیا کہ پولیس عام شہریوں کو ڈاکوﺅں کی طرح لوٹ رہی ہے کئی پولیس افسران و اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا چکا ہے اسی نوعیت کا واقعہ ان کے موکل کے ساتھ ہوا لیکن پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی، وکیل صفائی نے عدالت کو پولیس کے کردار سے آگاہ کیا ان کا موکل شانتی نگر کا رہائشی ہے، 21 فروری کو وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ کھڑے تھے کہ 2 موٹر سائکلوں پر سوار پولیس اہلکار آئے اور تلاشی لی رقم نہ ملنے پرتھانے لے جانے پر زور دیا، انکار پر انہوں نے KhiPoliceاسلحہ تان لیا اورمقابلہ کرنے کی دھمکی دے کر اپنے ہمراہ لے گئے اور ڈالمیا چوکی میں تشدد کی رقم منگوانے کو کہا، والدہ ملنے کو آئی تو ملاقات کروانے سے انکار کر دیا اور اتنے دھکے دیے کہ وہ چوکی کے باہر بے ہوش ہو گئی لیکن پولیس افسر کو ترس نہ آیا والد کو بلوا کر رقم طے کی کہ ایک لاکھ روپے ادا کرو اپنے بیٹے کو لے جاﺅ 50 ہزار روپے وصول کیے اور اسے رہا کر دیی، پولیس اہکاروں نے بقیہ رقم کی وصولی کے لیے 23 فروری کو مسلح ڈاکوﺅں کی طرح گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور گھر میں موجود رقم لوٹ لی، پولیس اہلکاروں نے جاتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی، پولیس کی جانب سے ڈکیتی پر پولیس کو ہی تحریری درخواست دی لیکن انہوں نے کوئی کاروائی نہیں کی، فاضل عدالت نے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...