Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں کاروبار سیکورٹی اداروں کو کراچی کی تاجر برادری کا خراج تحسین

سیکورٹی اداروں کو کراچی کی تاجر برادری کا خراج تحسین

en counter karachiانتہائی تشویشناک صورتحال کے باوجود عاشورہ کے موقع پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ کراچی تاجر اتحاد کے چیئر مین عتیق میر کی صحافیوں سے گفتگو۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے باعث شر پسندوں کو شہر سے بھاگنے پر مجبور ہونا پڑا۔ سندھ تاجر اتحاد کے چیئر مین جمیل احمد پراچہ نے پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں کی یوم عاشور پر شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران یوم عاشور کے جلوسوں کے پس منظر میں تاجر برادری روایتی خوف میں مبتلا تھی لیکن اس مرتبہ تشویشناک صورتحال کے باوجود کراچی میں کہیں کوئی خونی واقعہ نہیں ہوا۔ جس کا کریڈٹ بلا شبہ لاء اینڈ فورسز کو جاتا ہے۔ اولڈ سٹی ٹریڈ الائنس کے جنرل سیکریٹری جاوید حاجی عبداللہ نے پولیس اور رینجرز کی کاکردگی کو زبردست سراہتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی اداروں کے درمیان مربوط روابطہ کے باعث آئندہ بھی شہر کو تخریب کاروں سے محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔ بولٹن مارکیٹس اولڈ سٹی تاجر اتحاد کے چیئر مین ایس ایم عالم نے تاجروں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دکانیں اور مارکیٹس سیل کرنے کے عمل سے تاجروں کو تکلیف ضرور ہوتی ہے لیکن بہت بڑے نقصان سے بچنے کیلئے ایسی کارروائیوں کو برداشت ہی کرنا پڑتا ہے۔ گل پلازہ سینٹر کے جنرل سیکریٹری عرفان قادری نے پولیس اور رینجرز کی جانب سے عاشورہ کے جلوسوں کی حفاظت اور کسی بھی ممکنہ تخریب کاری کو روکنے کیلئے مسلسل48 گھنٹے انتہائی چوکسی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...