کراچی، پاکستان کسٹم نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بذریعہ فلائٹ دبئی ایئر لائن Fz 329 کے ذریعے دبئی سے کراچی آنیوالی خاتون عظمٰی مہوش کے قبضے سے 19 لاکھ روپے مالیت کا 377 گرام سونا اور 10 موبائل فون برآمد کرلیے۔ خاتون مسافر کو کسٹم حکام نے گرفتار کر لیا ہے۔