پاکستان سپر لیگ فائیو کی فاتح ٹیم کراچی کنگز نے جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی ہرشل گبز کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا، کراچی کنگز کے ذرائع کے مطابق ہیڈکوچ ڈین جونز کے انتقال کے بعد یہ عہدہ خالی ہوگیا تھا جسے سابق جنوبی افریقن بلے باز ہرشل گبزکی تعیناتی کردی گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ تعیناتی کے بارے میں پی سی بی کو آگاہ کردیا گیا ہے