کراچی ٹیسٹ میں دوسرے دن کا کھیل ختم پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بناکرا پنی پوزیشن مستحکم کرلی، پہلے روز کے 33 رنز 4 وکٹوں سے دوسرے دن کا آغاز فواد عالم اور اظہر علی نے کیا، دونوں بلے بازوں نے مہمان گیند بازوں کا بھرپور مقابلہ کیا، دونوں بلے بازوں کے مابین 96 رنز کی قیمتی پارٹنرشپ بنی،121 کے مجموعی اسکورپر اظہرعلی 51 رنز بناکر گیسیو مہاراج کا شکار بنے،فواد عالم نے کیرئیر کی تیسری سنچری داغ کردھوم مچادی 109 اسکورپر آئوٹ ہوئے جبکہ دیگر بلے بازوں میں فہیم اشرف 64، اوررضوان 33 رنز بناکرسکے کھیل کےاختتام پر حسن علی 11 جبکہ نعمان علی 6 رنز پر ناٹ آئوٹ تھے، پاکستان نے 88 رنز کی برتری حاصل کرلی ،جنوبی افریقہ کی جانب سے آج کے کامیاب بائولر نگدی رہے انہوں نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔