جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات نے بی اے ریگولر سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان کردیا ۔نتائج کے مطابق اقراء حفاظ ڈگری کالج کی حریم صدیقی بنت اکرم علی نے835 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن جبکہ عائشہ بنت حسین احمد نجیب اور ریب کا انعام بنت محمد انعام الحق نے مشترکہ طور پر 810 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی ماہم ناصر بنت عبدالناصرسلام نے 783 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔