کراچی یونیورسٹی کے لئے اعزاز، چین کی فوشان یونیورسٹی نے جامعہ کراچی کی پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل کو اعلیٰ تحقیق و تدریس پر لنگنن پروفیسر چیئر کے اعزاز سے نوازا، ترجمان کے مطابق اس اعزاز کے بعد پروفیسر بلقیس گل چین کی مذکورہ بالا یونیورسٹی اور جامعہ کراچی کے مابین سائنسی معلومات اور تحقیقات کے تبادلےمیں معاون کا کردار ادا کرینگی، واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر بلقیس گل گزشتہ 26 برس سے تدریس و تحقیق میں مصروف عمل ہیں، ڈاکٹر بلقیس اب تک 6 کتب اور 123 مقالے پیش کرچکی ہیں