سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں صبح 6 بجے درجہ حراررت 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، شمال مشرق سے ہوائیں 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 53 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ شہرِ قائد میں اگلے دو روز تک سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے، آئندہ جمعہ کو کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری تک گر سکتا ہے۔