Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں کاروبار عمران خان کے دھرنے کو ختم کرنے کاخیرمقدم کرتے ہیں، کورنگی ایسوسی...

عمران خان کے دھرنے کو ختم کرنے کاخیرمقدم کرتے ہیں، کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری

Korangi townکورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈانڈسٹری کے سرپرست اعلی اور چیف ایگزیکٹو ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی ایس ایم منیر،کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین اور کاٹی کے صدر راشد احمد صدیقی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے مفاہمتی پالیسی اپناتے ہوئے دھرنے ختم کرنے کے اعلان کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات سے سبق سیکھتے ہوئے سیاسی استحکام کی بے حد ضرورت تھی، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کے ذریعے عوام کو درپیش مسائل کوحل کرنے کے لیے اپنا کرداراداکریں اورملک میں دہشت گردوں کے خلاف متحد ہوکر افواج پاکستان کا ساتھ دیں تاکہ دہشت گرد عناصر کاخاتمہ کیا جاسکے۔ایس ایم منیرنے کہا کہ پاکستان کو اسوقت شدید چیلنجوں کا سامنا ہے ،بڑہتی ہوئی غربت،بے روزگاری، دہشت گردی اور توانائی بحران جیسے مسائل کا واحد حل سیاسی استحکام ہے کیونکہ سیاسی عدم استحکام کے باعث مقامی اور بیرونی سرمایہ کاروں میںبے چینی کی فضاءقائم ہوچکی تھی جس کا ملک دشمن عناصر بھرپورفائدہ اٹھارہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گرد ممالک قراردلانے کے لیے ملک دشمن عناصر نے بھرپورکاروائیاں کرتے ہوئے معصوم بچوں کو بھی شہید کردیا اور دنیاکو یہ پیغام دینے کی ناکام کوشش کی ہے کہ پاکستان غیر محفوظ ملک ہے ۔انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک کے خریدار وں کویہ باورکرانے کی کوشش کی جارہی تھی کہ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے سے پور پاکستان بند ہے جسکے باعث بیرونی خریدار پاکستان آنے سے گریز کررہے تھے اور اپنے درآمدی آڈرز دیگرممالک کودے رہے تھے ۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملکی وقومی مفادمیں بہترین فیصلہ کیا ہے اور اب امید کی کرن پیدا ہوچکی ہے کہ پاکستان میں ترقی کے سفر میں حائل رکاوٹیں دورہوجائینگی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں سیاسی بصیرت کامظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو مضبوط اوردرہشت گردی سے پاک ملک قراردلانے کے لیے اپنا کرداراداکریں تاکہ ملک کے روشن مستقبل کی راہ ہموارہوسکے اور ملک میں سرمایہ کاری وصنعتکاری کے ذریعے نوجوانوں کو روزگارکی سہولیات فراہم کی جاسکے ۔کاٹی کے صدر راشد احمد صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی جانب سے موجودہ حالات کومدنظررکھتے ہوئے بہترین اقدام اٹھایا گیا ہے جس سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج ابھرے گا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے دھرنے اورہڑتالوں کے خاتمے کے اعلان سے دنیا بھر کی عوام کو یہ باورکرادیا گیا ہے کہ سیاسی قائدین مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں اور اب پاکستان کومیلی آنکھ سے دیکھنے والے دشمن عناصر کا مل کرمقابلہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دھرنوں اور سیاسی عدم استحکام کے باعث ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوتے رہے ہیں اب سیاسی استحکام رونما ہوگیا اور افواج پاکستان کے ساتھ ملکر پوری قوم دہشت گردوں کاخاتمہ کرنے کے لیے یکجا ہوجائیگی جوکہ ملک وقوم کی ترقی کاباعث بنے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...