سندھ کا 21رکن دستہ قومی کراٹے چمپئن شپ میں شرکت کرے گا

11-9-2018aکراچی پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام 26ویں قومی کراٹے چمپئن شپ 12تا 14اکتوبر 2018کوئٹہ میں منعقد ہوگی جس میں انفرادی کمیتے 50،55،60،67،75،84اور پلس 84کلو گرام انفرادی کاتا ،ٹیم کاتا ،اور ٹیم کمیتے کے مقابلے شامل ہیں ۔قومی چمپئن شپ میں شرکت کے لئے سندھ کے ٹرائل کراچی میں منعقد کئے گئے جس میں کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،بینظیر آباد (نواب شاہ)،سانگھڑ ،خیر پور ،میر پور خاص ڈسٹرکٹ کے کراٹیکا کی کثیر تعداد نے شرکت کی ٹرائلز کے بعد سینسی نسیم احمد قریشی صدر سندھ کراٹے ایسوسی ایشن نے قومی چمپئن شپ میں شرکت کے لئے سندھ کے 21رکنی دستے کا اعلان کیا جن کے نام حمزہ عبداللہ ،سید کبیر علی زیدی ،وجاہت اللہ خان ،حامد بختیار ،نادر احمد ،معیز علی ،عبدالجبار خان ،سید اعظم علی خان ،آفتاب احمد خان ،محمد سعید خان (کراچی ) نعمت اللہ ،ثناء اللہ (سانگھڑ)عبدالستار (سکھر ) کوچ ،مشتاق احمد عباسی (سانگھڑ ) ٹیم منیجر ،عبدالحمید ،عبدالرحیم ،کرامت اللہ خان ،واصف علی ریفری ججز ،جبکہ نعیم الرحمن ،محبوب عالم ،محمد معین ڈیڈھی ،جہانزیب نوید ،حمید الرحمن کورس میں شرکت کرینگے ۔قومی کراٹے چمپئن شپ میں شرکت کے لئے سندھ کراٹے کا21رکنی دستہ سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالحمید کی قیادت میں آج کراچی سے کوئٹہ روانہ ہوگیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top