Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں کاروبار مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس87.57 پوائنٹس اضافے سے34397.33...

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس87.57 پوائنٹس اضافے سے34397.33 پوائنٹس پر بند

kseکراچی اسٹاک ایکس چینج میں کئی روز سے جاری مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو اتارچڑھاؤ کے بعد محدود پیمانے پر تیزی دیکھی گئی تاہم کے ایس ای 100انڈیکس 34400کی نفسیاتی حد پر مستحکم رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں2ارب78کروڑ روپے سے زائد کی کمی ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت4.57 فیصد زائد جبکہ52.74 فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبارکا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک مو قع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34309پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم حکومت مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے پٹرولیم ،سیمنٹ ،توانائی سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اورٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34613پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس87.57 پوائنٹس اضافے سے34397.33 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر383 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے167 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ،202 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ 14کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں2 ارب78کروڑ22لاکھ 66ہزار 63 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر74 کھرب33 ارب78کروڑ65 لاکھ90 ہزار187 روپے ہوگئی۔ مجموعی طور پر26 کروڑ2 لاکھ94ہزار540 شیئرز کا کاروبار ہوا جوبدھ کے مقابلے میں1کروڑ13 لاکھ99 ہزار110 شیئرززائد ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اٹارنی جنرل کا جزائر کیس کے پر بیان

اٹارنی جنرل کا سندھ اور وفاق کے درمیان جاری جزائرتنازے پر بیان دیا

کیپٹن صفدر کی گرفتاری, بلاول بھٹو نے مریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے لگتا ہے بلاول بھٹو...

پی آئی اے طیارہ حادثہ، متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں پانچ...

12 ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کی عام تعطیل کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری...