Saturday, October 24, 2020
Home Trending سافٹ ڈرنک کا انوکھا اشتہار، مختلف مقدار والی بوتلوں کی قیمت ایک

سافٹ ڈرنک کا انوکھا اشتہار، مختلف مقدار والی بوتلوں کی قیمت ایک

IMG20150922112636320x180کراچی(رپورٹ:عبدالولی خان)پاکستان بیوریجز لمیٹڈ نے سپر بچت پیک کے نام سے اپنی سافٹ ڈرنکس کے لئے انوکھا اشتہار بنا ڈالا، ڈیڑھ اور پونے دو لیٹر مقدار کی پیپسی کی بوتل یکساں قیمت میں دستیاب ہے، کمپنی کے سپلائی ٹرک پرلگے اشتہار میں 1.5لیٹر پیپسی کی قیمت اور 1.75لیٹر کی قیمت 75روپے دکھائی گئی ہے ، اشتہار میں 2.25لیٹر کی قیمت بھی درج ہے جوکہ اس سے پچیس روپے زیادہ ہے ، مقدار میں ایک ریگو لر سافٹ ڈرنک کی زیادہ مقدار اور قیمت یکساں نہ سمجھ میں آنے والی بات ہے ، اس سلسلے میں شہریوں نے بھی حیرانی کا اظہار کیا کہ اتنی بڑی کمپنی کی جانب سے ایسی لاپروائی اور اشتہار کا یہ طریقہ مناسب نہیں، اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں پاکستان بیوریجز لمیٹڈ کے جی ایم سے بات کی گئی تو ان کا کہنا ہے کہ پیپسی برانڈ کی پونے دو لیٹر کی بوتل 75روپے میں دستیاب ہے جبکہ کچھ عرصہ قبل اس کی قیمت 80روپے تھی ساتھ ہی دیگر تینوں برانڈ کی ڈیڑھ لیٹر کی بوتل بھی 80روپے ہی کی تھی ، لیکن اب قیمت کم کی گئی ہے تو یکساں کمی کی گئی ہے، انہوںنے کہاکہ مارکیٹ میں اس وقت ڈیڑھ لیٹر پیپسی دستیاب نہیں ہے، اور صرف پونے2لیٹر مقدار کی بوتل بھی کوئی دوسری کمپنی فروخت نہیں کر رہی،اضافی مقدار کی وجہ یہ ہے کہ یہ ہماری مرکزی پراڈکٹ ہے اور ہم اسی قیمت میں اپنے صارفین کو اضافی مقدار دے رہے ہیں ،انہوںنے وضاحت کی کہ اشتہار میں ڈیڑھ لیٹر کی پیپسی دکھاکر دیگر پراڈکٹس یعنی مرنڈا، سیون اپ اور ڈیوکی نمائندگی کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، را نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے را تیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے...

کرپشن کا الزام، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معطل

کراچی:غیر قانونی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو اشتہارات کے ٹھیکے دینے اور سرکاری فیس وصولی میں خرد برد کے معاملے پر...

رینجرزکی شہرکےمختلف علاقوں میں کارروائیاں، 18ملزم گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا،...

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...