Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں کاروبار مشکلات کے باوجود شہر کا معاشی مستقبل خوش آئیند ہے۔ تاجراتحاد

مشکلات کے باوجود شہر کا معاشی مستقبل خوش آئیند ہے۔ تاجراتحاد

Ateeq Mirآل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا ہے کہ بیشُمار مشکلات کے باوجود کراچی کا معاشی مستقبل خوش آئیند ہے، مشترکہ آپریشن جاری رہنا چاہیئے، بھتہ اور اغواءبرائے تاوان کے بڑے مجرم روپوش ہیں مارکیٹوں میں تالہ توڑ گروپ فعال ہوگیا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے حیدری مارکیٹ کے دورے کے موقع پر حیدری تاجر اتحاد ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر سید محمد سعید اور لیاقت آباد و حیدری جیولرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر سید فراز احمد کی سرپرستی میں ملاقات کرنے والے تاجر نمائیندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حیدری مارکیٹ کو امن و امان اور انتظامی اعتبار سے ماڈل مارکیٹ بنایا جائے تاکہ شہری اپنی ضروریات کی اشیاءکی خریداری سکون اور اطمینان کے ماحول میں کرسکیں، انھوں نے تاجروں سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہر تہوار پر مصنوعات کی ویرائٹی میں اضافہ اور قیمتوں میں رعایت متعارف کروائیں، خصوصی رعائتی سیل کے زریعے مارکیٹوں کی رونقوں میں اضافہ ممکن ہے۔ انھوں نے شہر کی کاروباری اور تجارتی وسعت کو بیمثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ بدترین حالات میں بھی معاشی حب کا سفینہ سلامت ہے، انھوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ملکی خزانے میں سب سے زیادہ ٹیکس کراچی سے جمع کروایا جاتا ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ کراچی کی معیشت کو سہارا دینے کے بجائے ڈبونے کی سازش ہورہی ہے، انھوں نے کہا کہ کراچی میں ہر جماعت کواحتجاج کا حق حاصل ہے لیکن ایسے احتجاج سے گریز کیا جائے جس سے تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...