Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں کاروبار بھتے اور پرچی سسٹم کے باعث تاجروں میں عدم تحفظ...

بھتے اور پرچی سسٹم کے باعث تاجروں میں عدم تحفظ پایا جاتا ہے، ذکریا عثمان

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ فیڈریشن ہاوس (FPCCI)fpcciملکی معیشت کو مستحکم کرنے انڈسٹریز کے پہئے کو چلانے ، لوگوں کو روزگارفراہم کرنے اور معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے والے تاجروں اور صنعتکاروں کا اہم مرکز ہے جن کے مسائل کو حل اور مشکلات کو دور کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن ہاو¿س کے دورے کے موقع پر صنعتکاروں سے اپنے خطاب میں کیا ، صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (FPCCI)ذکریا عثمان ، سینئر نائب صدر شوکت احمد،، نائب صدر اسماعیل ستار ، نائب صدر خرم سعید ، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی شیراز،سیکریٹری میر عالم کے علاوہ ڈائریکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے ، فیڈریشن کے صدر ذکریا عثمان نے اس موقعہ پر کہا کہ محرم الحرام اور عید الضحی کے مواقعوں پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے جن کےلئے حکومت اور خاص طور پر کراچی کی انتظامیہ مبارک باد کے لائق ہے ، انہوں نے کراچی میں امن کے حوالے سے حکومتی اقدمات پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ بڑھتے ہوئی اسٹریٹ کرائمز اور بھتہ پرچی سسٹم پر انتہائی تشویش ہے لہذا حکومت اس حوالے سے مزید موثر اور ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرے ، انہوں نے کہا کہ بھتے اور پرچی سسٹم کے باعث تاجروں اور صنعتکاروں میں انتہائی بے چینی اور عدم تحفظ پایا جاتاہے ، اگرچہ کہ حکومت کی جانب سے اس کے خاتمے کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھنا ہوگا ، صنعتکار اور تاجر پرچی اور بھتہ سسٹم کے خاتمے میں حکومت کا بھرپور ساتھ دینے اور تعاون کےلئے تیار ہیں ، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی شیراز نے اس موقع پر بتایا کہ بلوچ کالونی ،ٹیپو سلطان روڈ ، آئی سی آئی پل ، مچھر کالونی کا پل، حبیب بینک سائٹ ایریا ، حسن اسکوئر ، زمزمہ سگنل ، خیابان شجاعت ، کمرشل ایریا خیابان شہباز وہ مقامات ہیں جہاں پر اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے وارداتیں ہوتیں ہیں ، انہوں نے کمشنر کراچی کی توجہ حبیب بینک بڑا بورڈ کی ٹوٹی ہوئی سڑک کی طرف دلاتے ہوئے وہاں پیج ورک کر انے کی درخواست کی جبکہ پنجاب چورنگی پر مو¿ثر ٹریفک پلان کےلئے زور دیا، سینئر نائب صدر خرم سعید نے کہا کہ فیڈریشن ہاو¿س کی جانب سے صنعتکاروں کو اسلحہ لائسنس کے اجراءکےلئے دی گئی فہرست پر جلد از جلد عمل درآمد کروایا جائے ، رفاحی پلاٹوں کو پارکنگ ایریا میں تیدیل کیا جائے ، شادی ہالوں کو وقت کا پابند بنایا جائے ،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے ای سی یو (ECU)سکیریٹریٹ بنانے کی اجازت دلوائی جائے ، ایکسپریس وے کے باقی حصے کو جلد از جلد مکمل کروایا جائے ، کمشنر کراچی نے صنعتکاروں کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ یہاں آنے کا مقصد صنعتکاروں اور تاجروں کو درپیش مسائل حل ، مشکلات کو دور کرنا اور امن وامان کے حوالے سے صنعتکاروں اور تاجروں کی تجاویز اور رائے معلوم کرنا ہے ، صنعتکاروں اور تاجروں کے تمام مسائل حقیقی ہیں حکومت صنعتکاروں و تاجروں کی بہترین کو آدینیشن ، مشترکہ حکمت عملی اور تعاون سے امن وامان سمیت ہر مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...