Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں کاروبار سوئس کمپنیاں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں، ندیم آفتاب

سوئس کمپنیاں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں، ندیم آفتاب

Pic_Swiss Consul Generalسوئٹزر لینڈ کے قونصل جنرل ایمل وائس(Mr. Emil Wyss)نے کہا ہے کہ پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کو دوطرفہ تجارتی خسارے کا سامناہے تجارتی خسارے پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیںتوقع ہے کہ بہت جلد دوطرفہ تجارتی خسارے پر قابو پالیاجائے گا۔یہ بات انہوںنے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن(پی سی ڈی ایم اے) کے دورے کے موقع پر ایک اجلاس سے خطاب میں کہی ۔اس موقع پر سابق چیئرمین شوکت ریاض نے خطبہ استقبالیہ پیش کیااجلاس میں پی سی ڈی ایم اے کے وائس چیئرمین ندیم آفتاب،ڈپلومیٹک افیئرزکے کنونیر محمد سلمان پرویز،ایڈوائزر ڈپلومیٹک افیئرزعارف بالا گام والا،نجم الدین چغتائی،ناصرالدین فتح ککڈا،سیکریٹری جنرل سید شکیل احمد اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔
سوئٹزر لینڈکے قونصل جنرل نے کہاکہ کوئی بھی بحران مواقع تخلیق کرتا ہے ماضی میں پاکستان اور سوئٹزر لینڈبہتر تجارتی حجم سے مستفید ہو چکے ہیں تاہم اب بھی دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجار ت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں اور مشترکہ کوششوں سے تجارت میں اضافے کوممکن بنایا جاسکتا ہے۔انہوںنے دونوں ممالک کے تاجروں پرزور دیا کہ وہ باہمی تبادلہ خیال اور کاروبار کی نئی راہیں تلاش کر کے باہمی تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مو¿ثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔انہوںنے ایس ایم ایز سیکٹر کو سوئس معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی سے تعبیر کرتے ہوئے بتایاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی اورتجارتی سرگرمیوں کو بلا رکاوٹ جاری رکھنے کے لیے سوئس حکومت فنڈز فراہم کرتی ہے اور ایس ایم ایز سیکٹر پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔
سوئس قونصل جنرل نے پاک سوئس باہمی تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ دونوں مما لک کے درمیان دیرینہ تعلقات قائم ہیں کئی سوئس کمپنیاں آزادانہ اور مشترکہ شراکت داری کے ذریعے پاکستان میں کاروبار کر رہی ہیں اور1949سے سوئس سفارتی مشن پاکستانی ہم منصب اور تاجر برادری کے ساتھ دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔انہوںنے خوشی کااظہار کرتے ہوئے اجلاس کے شرکاءکو بتایاکہ پاکستان سرمایہ کاری کے لحاظ سے سوئٹزر لینڈ کے لیے ترجیحی ممالک میں شامل ہے اور پاکستان میں صف اول کے10سرمایہ کاروں میں سوئس کمپنیوں کاشمار ہو تاہے جن میں اے بی بی ،نیسلے،کلیریئنٹ،سولزر و دیگرقابل ذکر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...