Thursday, October 22, 2020
Home Trending سیاسی استحکام کی خبروں کا کراچی اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثر

سیاسی استحکام کی خبروں کا کراچی اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثر

KSEکراچی، ملک میں جاری سیاسی بے یقینی اور غیر مستحکم صورتحال کے باعث رواں ہفتے جاری رہنے والے مندی کے رجحان کے بعد جمعے کا دن کراچی اسٹاک ایکسچینج کے لیے خوشگوار ثابت ہوا اور کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی انڈیکس میں ایک ہزار دو پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 28818 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کے دن کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغازمثبت رہا اور مارکیٹ میں پانچ کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ جبکہ انڈیکس بھی 28818 پوائنٹس کی سطح پر موجود ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاجی دھرنوں پر بیٹھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے قائدین اور حکومت کے مابین فوج کے بطور ثالث کرادار ادا کرنے سے جہاں ایک طرف سیاسی بحران حل ہوتا دکھائی دے رہا ہے، وہیں اس سیاسی استحکام کا اثر کراچی اسٹاک ایکسچینج پر بھی پڑا ہے۔
تجزیہ نگاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر سیاسی صورتحال بہتر رہی تو کراچی اسٹاک ایکسچینج بھی استحکام کی طرف جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدرکی گرفتاری تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

سندھ حکومت نے کیپٹن صفدرکی گرفتاری اور پولیس افسران کی چھٹیوں کی درخواست پرتحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے...

مسکن چورنگی ھماکہ،مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج

مسکن چورنگی کے قریب دھماکے سے عمارت کے تباہ ہونے کی ایف آئی آرگلشن اقبال تھانے میں درج کرلی گئی ہے، پولیس...

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...