Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں کاروبار کرکٹ کی عالمی جنگ ، بیٹری والے موبائل کی فروخت میں کئی...

کرکٹ کی عالمی جنگ ، بیٹری والے موبائل کی فروخت میں کئی گنا اضافہ

mobilesکراچی، کرکٹ کی عالمی جنگ دیکھنے کے لئے شائقین نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا حل ڈھونڈ نکالا، موبائل مارکیٹ میں ٹی وی، ریڈیو اور تادیر چلنے والی بیٹری والے موبائل کی فروخت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا،کرکٹ ورلڈ کپ کا بخار سرچڑھ کر بولنے لگا،شائقین میچ کا کوئی لمحہ مس کرنے کو تیار نہیں،ریڈیو اور ٹی وی والے موبائل فونز کی طلب بھی بڑھ گئی ،کرکٹ کا عالمی میلہ سجنے کے قریب ہے، لیکن لوڈشیڈنگ بھی عروج پر ہے،جس کا توڑ شائقین نے ڈھونڈ نکالا، ریڈیو، ٹی وی اور لمبی بیٹری ٹائمنگ والے فونز خریدنے کے لیے موبائل مارکیٹ کا رخ کر لیا۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ لوگ زیادہ ترتادیر چلنے والی بیٹری والے موبائل فونز خرید رہے ہیں، جس سے وہ لوڈشیڈنگ کے دوران بھی باآسانی ورلڈکپ کے میچز دیکھ سکیں گے۔کرکٹ جنون میں مبتلا شائقین ورلڈ کپ دیکھنے کے تمام انتظامات پہلے ہی مکمل کرلینا چاہتے ہیں تاکہ میگا ایونٹ کے دوران انہیں کوئی پریشانی نہ ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

توہین رسالت،جماعت اسلامی کا کل کراچی میں احتجاج کا اعلان

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں کل احتجاج کا اعلان، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم...

اسٹیل ٹاون، پولیس کی بڑی کارروائی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی: اسٹیل ٹاون پولیس کی بڑی کارروائی، مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہری سے لوٹ...

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،ہمہ وقت تیار ہیں،نیول چیف

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی...

فیس بک نے ’پڑوس سروس‘ پرغورشروع کردیا

فیس بک نے پڑوس کے علاقوں اور وہاں موجود سروس کے تعارف کے لیے ایک نئی سہولت پر غور شروع کردیا،...