Wednesday, December 2, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

رینجرز کے ہاتھوں انہتائی مطلوب ڈکیت ساتھی سمیت گرفتار

سندھ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے دو کارندے گرفتار کرلئے،...

اسٹیل ملز ملازمین کوبے روزگارنہیں ہونے دینگے، سعید غنی

 وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم وفاقی حکومت کی جانب سے مزدوروں کو بے روزگار کرنے کے سخت...

عزیر بلوچ کے 3 ساتھیوں کو سزا

لیاری گینگ وارکے سرغنہ عذیر بلوچ کے 3 قریبی ساتھیوں کے خلاف اہم پیش رفت، عدالت نےعزیربلوچ کے 3 ساتھیوں کو سزا سنادی، عبدالعزیز...

شہر قائد میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

شہر قائد میں موسم خشک، ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد ریکارڈ، کم سے کم درجہ 15.5 ڈگری اور زیادہ  سے زیادہ 33...

عشرہ یکجہتی کشمیرکے تحت سیمینارزاورپروگرام جاری

muzamil-iqbalکراچی دفاع پاکستان کونسل کی اپیل پر صوبائی دارالحکومت کراچی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف عشرہ یکجہتی کشمیر بھرپور انداز سے منایا جارہا ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر کشمیر سیمینار اور پروگرامز کا سلسلہ جاری ہے۔ سب سے بڑا پروگرام 5فروری کو شاہراہ کشمیر پر ہوگا، جس میں مذہبی، سیاسی و کشمیری جماعتوں کے رہنما شرکت و خطاب کریں گے۔ ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا ہے بھارت کشمیر میں ظلم و جبر کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکا۔ کشمیر کی آزادی کشمیریوں کا حق ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ اقوام متحدہ کی قراردادیں نظر انداز کرکے بھارت عالمی دہشت گردی کا مرتکب ہوا ہے۔ نریندر مودی کسی بھول میں نہ رہے، پاکستان کا ہر نوجوان کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ پاکستانی عوام کشمیریوں کی خواہشات پر اثر انداز ہونے کی بھارتی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور بڑی طاقتیں بد ترین بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ کشمیر کی آزادی کے لیے مسلمانوں کا متحد و بیدار ہونا ضروری ہے۔ بھارت اپنے مفادات کی خاطر خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہا ہے۔ پاکستانی قوم نے کشمیریوں کو فراموش نہیں کیا، ہم کشمیر کی تحریک آزادی میں اب بھی کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اس وقت انتہائی حساس صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ مذہبی و سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملا کر مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کرنی چاہیے۔ 5فروری کو سفاری پارک سے شاہراہ کشمیر تک دفاع پاکستان کونسل کا کشمیر کارواں تاریخی ہوگا۔ اہالیان کراچی کشمیر کارواں میں بھرپور شرکت کرکے دنیا کو پیغام دیں کہ ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Open chat