کراچی، کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی ظلم و ستم کے خلاف ملک بھر میں آج یوم سیاہ منایا جارہاہے۔یوم سیاہ کے موقع پر ملک بھر میں گلی گلی، شہر شہر جلسے،ریلیاں، مظاہرے اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔یہ دن پاکستان میں ہی نہیں اس کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے شہری بھی بھارتی غاصبیت کے خلاف یوم سیاہ منارہے ہیں اور مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔بھارتی جارحیت سے شہید کشمیریوں کے درجات کی بلندی اور ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کے اجتماعات اور خصوصی دعائیہ تقریبات بھی منعقعد کی جائے گی۔دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اقوام متحدہ کے دفاترکے باہر مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کےلیے یاداشت پیش کریں گے۔اس کے علاوہ دنیا بھر میں قائم پاکستانی سفارتخانے مسئلہ کشمیر پر علاقائی ذرائع ابلاغ کو آگاہ کریں گے اور دیگر تقریبات بھی منعقد کی جائےگی۔