Sunday, November 29, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی کی چند خوبصورت مقامات کی ڈرون فوٹیج

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور آباد شہر ہے۔ سابقہ دارالحکومت ہونے کی وجہ سے ، یہ ایک ممکنہ تجارتی...

جامعہ کراچی کی پوائنٹس سروس

وفاقی سطح پر قائم تعلیمی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر...

پلاسٹک آلودگی ( کرن اسلم)

اگر آپ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو آپ کو کسی نہ کسی صورت میں پلاسٹک کی اشیا ضرور ملیں گی۔ مثال کے طور...

بہادرآباد، ڈکیتی کی بڑی واردات،شہری40 لاکھ روپے سے محروم

بہادرآباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات، شہری 40 لاکھ روپے سے محروم، ذرائع کے مطابق بہادرآباد شاہ...

یوم کشمیر،شہرقائدمیں سیاسی اورمذہبی جماعتوں کی ریلیاں

5-2-2018aیوم کشمیر،شہرقائدمیں سیاسی اورمذہبی جماعتوں کی ریلیاں
کراچی (رپورٹ ،احمدبن جعفر)شہرقائدمیں یوم کشمیر5فروری کو مختلف سیاسی و مزہبی جماعتوں کی جانب سے کشمیری عوام سے یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا ،مختلف سیاسی ،مذہبی اورسماجی تنظیموں نے اس موقع پرریلیاں نکالیں،سیمینارمنعقد کیے،جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یوم کشمیر کے موقع پرریلیوں میں شریک شرکانے بھارت کے خلاف نعرے بھی لگائے ،ریلیوں سے تنظیموں کے رہنماوں  اور قائدین نے خطاب بھی کیا،مقررین کاکہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر1947ءسے موجود ہے۔ اقوام متحدہ نے قراردادوں میں ریاست جموں و کشمیر کے عوام کو یہ حق دیا تھا کہ وہ استصواب رائے سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریںلیکن بھارت کی ہٹ دھرمی سے مسئلہ ابھی تک التوا کا شکار ہے۔حق خود ارادیت کامطالبہ پوری دنیا کی آوازبن چکا ہے۔تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پاکستان کے امیر علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے۔کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اس پر معذات خوایانہ منافقانہ طرزعمل کے بجائے حسینیت پر مبنی جرت مند آنہ کردار اداکرناہوگا۔ عالمی برادری اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیر کے تنازعے کا فیصلہ کرائے یا اس معاملے میں اپنے دہرے کردار کا اعتراف کرئے کشمیر کمیٹی نے اپنے قیام سے آج تک آزادی کشمیر کیلئے کیا کرداراداکیا قوم آنے والے انتخابات میں کشمیر کمیٹی کا احتساب کرئے جس نے قوم کے خون پسینے کی کمائی سے چلنے والی کشمیر کمیٹی نے آزادی کشمیر کیلئے صفر فیصد بھی کردار ادا نہیں کیا ان خیالات کا اظہار انھوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت لبیک کشمیر ریلی کے ہزاروں شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی کی قیادت تحریک کے صوبائی امیر مفتی غلام غوث بغدادی،کراچی کے امیر علامہ سید زمان علی جعفری القادی،صوفی یحیی قادری، علامہ احمد رضاامجدی، علامہ بلال غازیانی، مفتی عابدمبارک،علامہ عامر اخلاق شامی،مفتی قاسم فخری، ضلعی عہدے داران علامہ رضی حسینی، مفتی مبارک عباسی،علامہ ارشاد قریشی، علامہ عدیل امجدی، علامہ حسان عظیم قادری،مفتی حسن رضاامجدی، محمد کاشف قادری و دیگرعہدے داران نے کی جبکہ ٹاؤن عہدے داروں کی قیادت میں ریلیاں بہادرآباد پہنچیں۔ جہاں سے مرکزی ریلی قائدین کی قیادت میں نورانی چورنگی نمائش پہنچیں۔نورانی چورنگی نمائش پر مفتی غلام غوث بغدادی اورقبل ازیں علامہ سید زمان علی جعفری القادری نے خطاب کیا،دریں اثناجماعت اسلامی کراچی کے تحت منعقدہ یکجہتی کشمیر ریلی کا جیل چورنگی سے آغازہوا، ریلی کی قیادت حافظ نعیم الرحمن کی ،ریلی میں سیکڑوں کارکنان نے شرکت کی، کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی سمیت کشمیر کی حمایت میں شدید نعرے بازی کی، ریلی سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سمیت دیگر مقررین خطاب کریںگے،حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ اقوام متحدہ نے ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف ہی فیصلہ کیا ہے، بھارت نے کشمیر کے نہتے عوام پر ظلم و جبر کی انتہا کردی اور کوئی اسے روکنے والا نہیں، بھارت کی ساڑھےسات لاکھ سے زائد مختلف فورسز کشمیر میں موجود ہے،پاکستانی حکمرانوں کو اب فیصلہ کرنا ہوگا وہ وہ قوم کے ساتھ چلیں گے یا مودی سرکار کے ساتھ ، کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دے دیا جائے تو چند مہینوں میں مسئلہ کشمیر حل ہوسکتا ہےبعدازاںنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو نےبھی خطاب کیا

Open chat