Monday, October 26, 2020
Home کشمیر آج جمعہ5 جنوری ، یوم حق خود ارادیت کشمیردنیا بھر میں منایا...

آج جمعہ5 جنوری ، یوم حق خود ارادیت کشمیردنیا بھر میں منایا جارہا ہے

kashmir day-1کراچی، بھارت 1949 میں اقوام متحدہ میں خود کشمیر کا مقدمہ لے کر گیا تھا جس کا فیصلہ آج تک ہونا باقی ہے یہ مقدمہ کشمیر کے پاکستان کیساتھ الحاق کے بجائے بھارت کے ریاست پر جبری قبضے کیخلاف دونوں ممالک میں لڑی جانے والی جنگ میں بھارتی افواج کی پسپائی کے نتیجے میں جنگ بندی کے متعلق تھا۔ فریقین نے اس دستاویز پر دستخط کئے اور جہاں فوجیں لڑائی کے وقت ٹھہری ہوئی تھیں اسی جگہ کو سیز فائر لائن قرار دیا گیا ، اسی لائن کو 1973 کے بعد لائن آف کنٹرول کا نام دیا گیا۔ سکیورٹی کونسل نے وضاحت کر دی کہ کشمیری عوام کو انہیں اپنے مادر وطن کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے حق خود ارادیت دیا جائے۔ اس قرار داد کو بھارت اور پاکستان دونوں کے درمیان زیر بحث لایا گیا جسے کمیشن کے ارکان پانچوں ممالک( ارجنٹائن ، بیلجیئم، کولمبیا،چیکوسلواکیہ اور امریکہ) سے منظور بھی کرایا گیا۔ جنگ بندی تو اس قرارداد کے مطابق عمل میں لائی گئی لیکن فوجی انخلا کے مرحلے پر بھارت نے منافقت سے کام لیتے ہوئے منصوبے کو ناکام بنا دیا اور یوں یہ جھگڑا ابھی تک باقی ہے، 68برسوں سے کشمیری پانچ جنوری کے دن کو یوم حق خود ارادیت کے طور پر منا رہے ہیں جن کے ساتھ جنوبی ایشیائی مسلمان بھی اظہار یک جہتی کے طور پر شامل ہوتے ہیں۔
abdur rahman
Biographical Info

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی میں بڑے ٹینکرز پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کا ایس ایس پیز کو خط

کراچی:کراچی میں بڑے ٹینکرز کی انٹری بند، ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام بڑے ٹینکرز پر پابندی کاحکم نامہ جاری کردیا، ڈی...

پاک بحریہ سمندری سرحد کے دفاع کے ساتھ خدمت خلق میں بھی کوشاں

پاک بحریہ کی جانب سے مبارک ولیج کراچی میں مفت میڈیکل اور آئی کیمپ کا قیام,پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا...

کراچی میں بچوں کی لڑائی پر بڑوں میں چھریاں چل گئیں

کراچی: کورنگی نمبر ایک سیکٹر 32 سی میں بچوں کی لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی، جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے...

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف سے ملاقات

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف ایڈمرل امجد شاہ سے ملاقات، ملاقات میں ملک کی ترقی اور امن...