Saturday, October 31, 2020
Home Trending کٹی پہاڑی ، پولیس کا سرچ آپریشن ، 22 مشتبہ افراد گرفتار

کٹی پہاڑی ، پولیس کا سرچ آپریشن ، 22 مشتبہ افراد گرفتار

kati pahariکٹی پہاری پر پولیس نے مبینہ سرچ آپریشن کرکے 22 مشتبہ افراد گرفتار کرلیا، اہل علاقہ نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے،کراچی کی کٹی پہاڑی پر ایس پی چوہدری اسد کی سربراہی میں سو پولیس اہلکار 30 موبائلوں کے ہمراہ داخل ہوئے، خفیہ آپریشن کی کوریج کے لیے شام سے ہی میڈیا کو آگاہ کردیا گیا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں داخل ہوئی، دروازے اور بند گھروں کے تالے توڑے، گھر کے اندر سے خواتین کی چیخ و پکار گونجتی رہی۔ایس پی اسد کے مطابق 22 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، لیکن کون لوگ ہیں یہ تفتیش کے بعد ہی بتا سکیں گے۔آپریشن ختم ہوا تو علاقہ مکینوں نے میڈیا کو اپنی روداد سنائی، اہل علاقہ نے بتایا کہ لیڈی پولیس کے بغیر پولیس گھروں میں داخل ہوئی، کوچ ڈرائیور، چنگچی چلانے والے اور مزدور پیشہ افراد کو پکڑ پکڑ کے موبائلوں میں لادا اور پوچھنے پر ایک ہی جواب دیا کہ آ جائیں گے پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیں گے۔مائیں بہنیں اپنے بچوں کو قمیض اور چپل پہنانے کے لیے دوڑتی رہی اور پولیس والے انہیں دھکے دیتے رہے، محرم الحرام سے قبل پولیس نے اپنی پھرتی دیکھانے کے لیے جعلی آپریشن تو کردیا لیکن شہریوں کے حقوق کی دھجیاں بھی اڑادی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...