Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں کاروبار ڈنمارک کا تجارتی وفد اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا

ڈنمارک کا تجارتی وفد اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا

 KATIڈنمارک کے تاجروں اور صنعتکاروں پر مشتمل وفد پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لئے اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا، یہ بات پاکستان میں متعین ڈنمارک کے سفیر جیسپرمولر سورینسن نے کورنگی ایوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں کاٹی کے ممبران سے ملاقات کے موقع پر کہی۔اس موقع پر کورنگی ایسوسی ایشن کے صدر فرخ مظہر ، سینئر نائب صدر حشام اے رزاق، نائب صدر فراز الرحمن ، کاٹی کی ڈپلومیٹک کمیٹی کے چیئرمین مسعود نقی، سابق چیئرمین جوھر علی قندھاری ، اکبر فاروقی اور دیگر بھی موجود تھے۔

کورنگی ایسوسی ایشن کے صدر سید فرخ مظہر نے اس موقع پر کہا کہ ڈنمارک کے سرمائے کاروں کے لئے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے فائدہ اٹھائیں ۔ فرخ مظہر نے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان تجارتی رابطوں کے فروغ اوررشتوں کو مضبوط کرنے میں ڈنمارک کے سفارتکار جیسپرمولر سورینسن کے کردار کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ اگر ڈینش سرمائے کار پاکستان میںسرمایہ کاری کریں گے تو یہ ان کے لئے انتہائی منافع کا باعث ہوگا۔
کاٹی کی ڈپلومیٹک اسٹیندنگ کمیٹی کے چیئرمین مسعود نقی نے کہا کہ ڈنمارک اور پاکستان کے درمیان تجارتی مواقع کے فروغ کے لئے دونوں ممالک تجارتی وفود کا تبادلہ کریں، انہوں نے مذید کہا کہ تجارت کے زریعے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان مضبوط رشتے قائم ہو سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اٹارنی جنرل کا جزائر کیس کے پر بیان

اٹارنی جنرل کا سندھ اور وفاق کے درمیان جاری جزائرتنازے پر بیان دیا

کیپٹن صفدر کی گرفتاری, بلاول بھٹو نے مریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے لگتا ہے بلاول بھٹو...

پی آئی اے طیارہ حادثہ، متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں پانچ...

12 ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کی عام تعطیل کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری...