Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں کاروبار کراچی چیمبر کا کھوپرے کو بارٹر فہرست میں شامل نہ کرنے کا...

کراچی چیمبر کا کھوپرے کو بارٹر فہرست میں شامل نہ کرنے کا مطالبہ

KCCI Logoکراچی، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر افتخار احمد وہرہ نے کراس لائن آف کنٹرول ٹریڈ(Cross LoC Trade)کے تحت مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر کھوپرے کی ترسیل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آئٹمز کی فہرست میں کھوپرے کو شامل نہ کرنے اورمقامی تاجروں کو خطیر نقصانات سے بچانے کے لیے جنگی بنیادوں پراقدامات عمل میں لانے کی درخواست کی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو ارسال کیے گئے خط میں کے سی سی آئی کے صدرنے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے درمیان کراس لائن آف کنٹرول ٹریڈ (Cross LoC Trade) کے تحت مال کے بدلے مال کا معاہدہ ہے جس میں ایسی اشیاءکی تجارت کی اجازت دی گئی جن کی پیدوار مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیرمیں ہوتی ہے مگر اس معاہدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔
خط میں اس حوالے سے نشاندہی کرتے ہوئے بتایاگیا ہے کہ کھوپرے کی پیداوار نہ تو مقبوضہ کشمیر میں ہوتی ہے اور نہ ہی آزاد کشمیر میں البتہ جنوبی بھارت کی ریاست کیرالہ میں اس کھوپرے کی پیداوار ہوتی ہے جبکہ کھوپرا بارٹر معاہدے کے تحت مرتب کی گئی فہرست میں شامل نہیں اس کے برعکس کیرالہ سے کھوپرا پہلے مقبوضہ کشمیر لایا جاتا ہے جہاں سے بارٹر معاہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے معاہدے کی فہرست میں شامل نہ ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پرکھوپراا ٓزاد کشمیر لایا جاتا ہے اور پھر پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بڑی مقدار میں کھوپرا لا کر کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں کی مارکیٹوں میں فروخت کیاجاتاہے جس سے پاکستانی درآمد کنندگان اور تاجر وں کا کاروبار تباہ ہو کررہ گیاہے اور انہیں شدید مالی نقصانات کا سامنا ہے ۔
خط میں وفاقی وزیرخزانہ سے کہا گیا ہے کہ انہیں یہ جان کر دھچکا لگے گا کہ دونوں مقامات پر دوطرفہ تجارت کی آڑ میں کیا ہورہاہے ؟جو قومی خزانے کوریونیو کی مد میں ایک ارب روپے سالانہ کے خطیر نقصانات کا باعث بھی بن رہاہے اور بدقسمتی سے کراس لائن آف کنٹرول ٹریڈ کی آڑ میں کھوپرے کی اسمگلنگ سے مقامی سطح پر قانونی تجارت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...