Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں کاروبار پاک بھارت کشیدگی پر فکرات لاحق ہیں، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر

پاک بھارت کشیدگی پر فکرات لاحق ہیں، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر

kcciکراچی، پاکستان میں تعینات نئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے کہا ہے کہ پاک بھارت سرحد پر کشیدگی کی صورتحال سے بھارت کو بھی فکرات لاحق ہیں اورباہمی اتفاق سے بات چیت ہی کشیدگی کو کم کرنے کاواحد راستہ ہے لیکن یہ بات ذہن میں رکھنا ہو گی کہ بات چیت اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسڑی کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ پرامن اوردوستانہ تعلقات استوار کرنے کاخواہش مند ہے دونوں طرف سے بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کا حل نکالا جاسکتا ہے جبکہ دہشت گردی کے سائے میںپرامن مذاکرات ممکن نہیں۔ دونوںممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں تاہم مختلف پالیسی،ریگولیٹری اورلاجسٹک مسائل کا بھی سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم موناباو¿ سرحد کھوکھرا پار سرحد تجارت کے لیے کھولنا چاہتے ہیں جبکہ دوطرفہ تجارت سے متعلق مسائل کے حل پر بھی کام کررہے ہیں۔
جے پی سنگھ نے ویزے کے حصول کی درخواستیں مستردکیے جانے اور بڑھتی شکایات کاواضح الفاظ میں جواب دیتے ہوئے کہاکہ گذشتہ تین ماہ کے دوران بھارتی ویزہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ ویزے کے اجراءمیں تاخیر بعض طریقہ کار کی وجہ سے ہو رہی ہے تاہم انڈین ہائی کمیشن اپنے ویزہ آپریشن کومزید بہتر بنارہاہے اور ایک کال سینٹر کے قیام کی حکمت عملی وضع کی جارہی ہے تاکہ بھارت کا دورے کرنے کے خواہش مند پاکستانیوں کوہر ممکن سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ انہوںنے اس امرکی یقین دہانی کرائی کہ بھارتی ہائی کمیشن ایسی درخواستوںکوخاص اہمیت دے گا جن کے لیے کراچی چیمبرآف کامرس کی طرف سے سفارش کی جائے گی تاہم درخواست گزاروں کواپنی ویزہ درخواست فارمز کو مکمل طور پر بھرنے اورمطلوبہ دستاویزات کی فراہمی یقینی بناناہو گی تاکہ بروقت ویزے کااجراءکیاجاسکے۔
اس موقع پر کے سی سی آئی کے صدر افتخار احمد وہرہ، سینئر نائب صدر محمد ابراہیم کوسمبی، نائب صدر آغا شہاب احمد خان، سابق صدور کے سی سی آئی عبداللہ ذکی،مجید عزیز اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...