Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں کاروبار کے سی سی آئی کی پروین ہارون اور یعقوب کریم کے...

کے سی سی آئی کی پروین ہارون اور یعقوب کریم کے انتقال پرتعزیت

    KCCI Logoبزنس مین گروپ (بی ایم جی ) کی لیڈرشپ اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی ) کے عہدیداران نے اے پی این ایس کے صدر ، ڈان میڈیا گروپ کے سی ای او حمید ہارون اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر عبداللہ حسین ہارون کی والدہ پروین ہارون کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔بی ایم جی کی لیڈرشپ اور کے سی سی آئی کے عہدیداران نے معروف صنعتکار یعقوب کریم کے انتقال پربھی تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ یعقوب کریم نہ صرف سرگرم بی این جی این تھے بلکہ کے سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے بھی ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔یعقوب کریم مرحوم سائٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین کی حثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ تاجر برادری کے لیے ان کی گراں قدر خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔

بزنس مین گروپ کے چیئرمین اور سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس سراج قاسم تیلی،وائس چیئرمین بی ایم جی طاہر خالق، زبیرموتی والا،ہارون فاروقی، انجم نثار،کے سی سی آئی کے قائمقام صدر مفسر عطا ملک، نائب صدر محمد ادریس اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین نے دونوں خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور ایل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...