Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں کاروبار پاکستان کو مستحکم اور خوشحال بنانے میں امریکا بھرپور مدد کر رہا...

پاکستان کو مستحکم اور خوشحال بنانے میں امریکا بھرپور مدد کر رہا ہے، امریکی قونصل جنرل

KCCI Logoکراچی، امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے کہا ہے کہ پاکستان کو مستحکم ،خوشحال اور جمہوری ملک بننے کے لیے امریکا بھرپور مدد کر رہاہے اور کامیابی کے لیے ان تینوں عناصرکا ایک دوسرے کے ساتھ اشراک ضروری ہے۔ جمہوریت ، خوشحالی اور استحکام کے بغیر کامیاب قوم نہیں بناجاسکتا۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی قوم غیر مستحکم ہے اور جمہوریت بھی نہیں تو وہ قوم خوشحال نہیں ہوسکتی اور نہ ہی ملک میں جمہوریت طویل عرصے تک قائم نہیں رہ سکتی۔امریکا کی تمام تر کوششیں پاکستان میں کاروبار کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کرنا اوریہاں کے لوگوں کی مدد کرنے پر مرکوز ہیں۔
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) کے صدر عبداللہ ذکی نے امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ کراچی پاکستان کا مالی و معاشی حب ہے جو قومی خزانے میں 68 فیصد سے زائد ریونیو جمع کراتا ہے جبکہ امریکی سرمایہ کاروں اور تاجروں کے لیے سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچرز کے حوالے سے بھی کراچی میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...