Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں کاروبار کراچی چیمبر نے اسٹیٹ بینک کی لاہور منتقلی مسترد کردی

کراچی چیمبر نے اسٹیٹ بینک کی لاہور منتقلی مسترد کردی

KCCI Logoکراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کے صدر شمیم احمد فرپو نے وفاقی حکومت کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے 4 شعبوں کو کراچی سے لاہور منتقل کرنے کے فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاجروصنعتکار برادری اور سندھ صوبے کے ساتھ ناانصافی ہے کیونکہ اس اقدام سے نہ صرف صوبے کو محروم کیا جارہا ہے بلکہ مزیدپیچھے دھکیلا جارہا ہے جو کراچی کی تاجر وصنعت کار برادری کو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ایک بیان میں کے سی سی آئی کے صدر نے کہاکہ کراچی اور سندھ کے معاملات بہتر بنانے کے بجائے وفاقی حکومت اسٹیٹ بینک کے 4شعبہ جات کو لاہور منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جو سراسر غیر منصفانہ فیصلہ ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی ملک کا تجارتی، مالی اور صنعتی مرکز ہے جو قومی خزانے میں 65 فیصد ریونیو کا حصہ دار ہے جبکہ پاکستان بھر کے دیگر شہروں کی نسبت یہاں شرح خواندگی بھی زیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ جب سے پاکستان وجود میں آیا اسٹیٹ بینک کا ہیڈ کوارٹر کراچی میںہے اور60 کی دہائی میں جب پاکستان کا درالخلافہ اسلام آباد منتقل کر دیا گیا تب بھی اسٹیٹ بینک کا ہیڈکوارٹر کراچی سے کام کرتا رہا کیونکہ اُس وقت کے فیصلہ سازوں نے دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس شہر کی اہمیت کو تسلیم کیا اور اسٹیٹ بینک کو کراچی میں ہی رہنے دیا۔انہوں نے سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور وسان کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے شعبہ جات کی کراچی سے لاہور منتقل کرنے کے فیصلے کی مخالفت سے متعلق بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ کراچی کی تاجروصنعتکار برادری سندھ حکومت کی مکمل حمایت کرتی ہے اور مرکزی بینک کے شعبہ جات کی لاہور منتقلی کو مسترد کرتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...