Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں کاروبار کوئٹہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،کراچی چیمبر

کوئٹہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،کراچی چیمبر

KCCI Logoکراچی بزنس مین گروپ ( بی ایم جی ) کے رہنماؤں اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی) کے عہدیداران نے کوئٹہ میں قائم پولیس ٹریننگ کالج پر خود کش حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس میں کم سے کم 60افراد جاں بحق جبکہ 100سے زائد زخمی ہوئے جو اس سال کے دوران دہشت گردی اور انتہا پسندی کا بدترین واقعہ ہے۔ایک بیان میں چیئرمین بی ایم جی و سابق صدر کے سی سی آئی سراج قاسم تیلی، وائس چیئرمینز بی ایم جی و سابق صدور کے سی سی آئی طاہر خالق،زبیر موتی والا،ہارون فاروقی،انجم نثار، کے سی سی آئی کے صدشمیم احمد فرپو،سینئر نائب صدر آصف نثار، نائب صدر محمد یونس سومرواور منیجنگ کمیٹی کے اراکین نے سوگوار خاندانوں سے گہری تعزیت کرتے ہوئے ان کے پیاروں کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے جو دھماکوں میں زخمی ہوگئے تھے،انہوں نے معصوم لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ نہ صرف حساس اداروں بلکہ عوامی مقامات پر بھی سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات عمل میں لائیں۔انہوں نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج سانحے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کی تاجرو صنعتکار برادری دل کی گہرائیوں سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غم کے اس لمحے میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...