Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں کاروبار عمرہ زائرین پر عائد2ہزار ریال فیس واپس لینے کی درخواست

عمرہ زائرین پر عائد2ہزار ریال فیس واپس لینے کی درخواست

KCCI Logoکراچی، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) کے صدر شمیم احمد فرپو نے سعودی عرب کی کونسل برائے وزراء کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے 2ہزار ریال ویزہ فیس عائد کیے جانے کے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے واپس لینے کی درخواست کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان دوسرا بڑا اسلامی ملک ہے اور یہاں سے ہر سال تقریباََ 10لاکھ افراد عمرہ کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس جاتے ہیں۔پاکستان ایک غیر ترقی یافتہ ملک ہے یہاں کی آبادی کا زیادہ حصہ غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتا ہے لہٰذا عمراہ زائرین پر عائد کی گئی حد سے زیادہ فیس ختم کرکے اُن پر اخراجات کا بوجھ کم کیا جائے ورنہ اس اقدام کے نتیجے میں حجاس مقدس کے لیے عمرہ زائرین کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔انہوں نے کہاکہ عمرہ فیس میں ردو بدل کے حوالے سے سعودی سفارتخانے اور کراچی میں قونصلیٹ جنرل نے اب تک کوئی نوٹیفیکیشن جاری تو نہیں کیا تاہم بعض پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں آنے والی مختلف رپورٹس سمیت سوشل میڈیا میں گردش کرتی خبروں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب کی کونسل برائے وزراء نے عمرہ زائرین کی فیس سمیت دیگرمختلف کیٹگریز کی ویزہ فیسوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیاہے۔ انھوں نے کہا کہ عمرہ فیس میں اضافہ سے عوام میں بے چینی پیدا پائی جاتی ہے خاص طور پر ایسے افراد جن کی آمدنی محدود ہے اور وہ پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی عمارت میں دھماکہ، نجی اسپتال کے باہر زخمیوں کے لواحقین کا احتجاج،اسپتال والے پہلے 50 ہزار مانگ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئ

کراچی: گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہوگئی، پولیس کے مطابق دھماکہ گیس لیکیج کا معلوم ہوتا...

دھماکہ کیسے ہوا؟ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے دعویٰ کر دیا، آئی جی سندھ نے کی رپورٹ طلب

آئی جی سندھ مشتاق مہر نے دھماکے پر ایس ایس پی ایسٹ سے تفصیل طلب کرلی آئی جی سندھ نے کہا ہےکہ...

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ

گلشن اقبال، مسکن چورنگی کے قریب دھماکہ،ریسکیو کے مطابق دھماکہ 2 منزلہ عمارت میں ہوا,دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ گر گیا،متعدد...