کراچی ، چیمبر کی سعودی عرب کی کونسل برائے وزراء کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے 2ہزار ریال ویزہ فیس عائد کیے جانے کے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے واپس لینے کی اپیل کی ہے، انکا کہنا ہے کہ عمرہ فیس کے باعث ہزاروں پاکستانی مقدس فریضے کی ادائیگی سے محروم ہو جائیں گے۔ چیمبر کے صدر شمیم فرپو نے کہا کہ پاکستان دوسرا بڑا اسلامی ملک ہر سال تقریباَ 10لاکھ افراد عمرہ کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس جاتے ہیں اور آبادی کا زیادہ حصہ غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتا ہے اس اقدام کے نتیجے میں عمرہ زائرین کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔