Monday, October 19, 2020
Home خاص خبریں کاروبار مونگ پھلی کی درآمد کیلیے امپورٹ پرمٹ کا اجراء بند

مونگ پھلی کی درآمد کیلیے امپورٹ پرمٹ کا اجراء بند

mong-phali
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی) نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے درآمد کنندگان کے ساتھ غیر امتیازی سلوک اور امپورٹ پرمٹ کا اجراء روکنے کا نوٹس لیتے ہوئے درآمد کنندگان کو بھاری مالی نقصانات سے بچانے کی درخواست کی ہے۔کے سی سی آئی کے صدر شمیم احمد فرپوکی جانب سے وزیراعظم کو ارسال کیے گئے خط میں اس امر کی نشاندہی کی گئی ہے کہ محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے مونگ پھلی کے درمدکنندگان کو امپورٹ پرمٹ( آئی پی ) کا اجراء روک دیا ہے جس کی وجہ مونگ پھلی کی درآمد رک گئی ہے اور مقامی مارکیٹ میں مونگ پھلی کی قلت پیدا ہونا شروع ہوگئی ہے۔خط میںکہا گیا ہے کہ ہوشربا مہنگائی میں غریب طبقے کے لیے موسم سرما میں بادام،اخروٹ، چلغوزے جیسے مہنگے خشک میوہ جات خریدناانتہائی مشکل ہوتاہے لہٰذا غریب طبقہ موسم سرما میں مونگ پھلی کا استعمال کرتا ہے جو کہ عموماً مناسب داموں دستیاب ہوتی ہے تاہم اس بار مونگ پھلی کی فصل خراب ہونے کی وجہ سے مقامی پیداوار معمول سے10ہزار ٹن یعنی25ہزار ٹن کے مقابلے میں15ہزار ٹن رہی جبکہ مقامی طلب ڈیڑھ لاکھ ٹن ہے۔ مقامی طلب کو پورا کرنے کے لیے نومبر سے فروری تک4ماہ کے دوران ایک لاکھ 25ہزار ٹن مونگ پھلی چین،افریقی ممالک،امریکا سمیت تقریباً 8ممالک سے درآمد کی جاتی ہے تاہم محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے مقامی تاجروں کے کاروبار کو تحفظ فراہم کرنے کا بہانہ بناتے ہوئے درآمد کنندگان کو امپورٹ پرمٹ کااجراء بند کردیا ہے جس کی وجہ سے درآکنندگان کے پہلے سے طے شدہ سودے منسوخ ہونے کا اندیشہ ہے ۔محکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے درآمدکنندگان کو خدمات فراہم کرنے کے بجائے کاروبار کا حصہ بنتے ہوئے پرانی آئی پی بھی جاری کیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...