Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں کاروبار ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں31 دسمبر تک توسیع کی درخواست

ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں31 دسمبر تک توسیع کی درخواست

KCCI Logoکراچی، چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی ) کے صدر شمیم احمد فرپونے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں31 دسمبر2016تک توسیع کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال اور آن لائن سسٹم میں خرابیوں کے پیش نظر ایف بی آر کو ٹیکس ریٹرنز، ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے یو ایس 4)115 (اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ میں دسمبر 2016 تک توسیع کرنا انتہائی ضروری ہے،یک بیان میں کے سی سی آئی کے صدر شمیم فرپو نے کہا کہ کے سی سی آئی کے کئی ممبران نے کراچی چیمبرسے مدد طلب کرتے ہوئے بتایاہے کہ ان کے لئے 31اکتوبر2016تک ریٹرنز فائل کرنا ممکن نہیں جس کی وجہ ایف بی آر کے آن لائن رجسٹریشن نظام ، آئی آر آئی ایس ، کی ناقص کارکردگی ہے۔ اس نظام کا ویب پورٹل مختلف مواقعوں پر خرابیاں دکھا رہا ہوتا ہے اور پچھلے دو ہفتوں میں یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ اگر یہ نظام کام کر رہا ہوتا ہے تب بھی اس ویب پورٹل میں ٹیکس گزاروں کو انتہائی سست روی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ایسے حالات میں ٹیکس گزار نہ ہی اپنے ٹیکس ریٹرنز اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کر پارہے ہیں اور نہ ہی ٹیکس جمع کرانے کے چالان بنا پا رہے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

جماعت اسلامی کا مارچ، فرانسیسی صدر کا پتلا نذرآتش

کراچی ، جماعت اسلامی کراچی کے تحت گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج میں فرانسیسی صدر کا پتلا نذر آتش۔ ذرائع کے مطابق...

کاروباری مراکز،شادی ہالز رات 10 بجے بند کرانے کا فیصلہ

کراچی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا بڑا فیصلہ، کاروباری مراکز ، شادی ہالز اور ریسٹورینٹس رات 10 بجے بند کرانے کا...

کراچی ،12 ربیع الاول کے جلوسوں کے لئے ٹریفک پلان جاری

کراچی میں 12ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق دعوت اسلامی کا جلوس...

کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا ، اکتوبر کےمہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ

کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا، اکتوبر کےمہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ اکتوبر کے...