Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں کاروبار نجی ادارے معذور افراد کو ملازمتیں فراہم کریں،شمیم ممتاز

نجی ادارے معذور افراد کو ملازمتیں فراہم کریں،شمیم ممتاز

8-11-2016-aکراچی، صوبائی وزیربرائے سماجی بہبود شمیم ممتا ز نے کہا ہے سندھ حکومت نے2014میںمتعارف کروایاگیا معذور افراد کا ملازمت کوٹہ 2فیصد سے بڑھا کر 5فیصد اور اقلیتی کوٹہ 5فیصد کردیا گیا ہے جبکہ خواتین کاکوٹہ بھی بڑھا کر 15فیصد کر دیا ہے جس پر سندھ حکومت کے تمام محکموں میں عمل درآمدکیا جا چکا ہے۔نجی شعبہ بہترسوسائٹی کے قیام کے لیے کوٹہ کے مطابق خصوصاً معذور افراد کو ملازمت فراہم کرکے اپنا کردار ادا کرے۔ان خیالات کااظہا رانہوںنے منگل کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی ) کے دور ے کے موقع پر اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر کے سی سی آئی کے صدر شمیم احمد فرپو، سینئر نائب صدرآصف نثار،نائب صدر محمد یونس سومرو ، خواتین تاجروں کی خصوصی سب کمیٹی کی چیئرمین پرسن درشہوار نثار اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔صوبائی وزیربرائے سماجی بہبود نے کہاکہ اگر نجی ادارے معذور افراد کوکسی وجہ سے ملازمت نہ دے سکیں تو وہ کم سے کم اجرت کی مد میں اتنی رقم محکمہ بہبود کے قائم کیے گئے فنڈ میںجمع کروائیں تاکہ ان فنڈز کو سندھ بھرکے معذور افراد کے مختلف ترقیاتی منصوبوںکے لیے استعمال کیاجاسکے۔انہوں نے بتایاکہ محکمہ سماجی بہبود سندھ معذور افراد اور بے گھر بچوں کے لیے ایک ولیج قائم کرنے کاارادہ رکھتا ہے جہاں مفت رہائش، کھانااور انہیں تربیت بھی فراہم کی جائے گی جبکہ ایک شیلٹر ہوم جو اس وقت زیر تعمیر ہے2017تک مکمل کرلیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

توہین رسالت،جماعت اسلامی کا کل کراچی میں احتجاج کا اعلان

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں کل احتجاج کا اعلان، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم...

اسٹیل ٹاون، پولیس کی بڑی کارروائی مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی: اسٹیل ٹاون پولیس کی بڑی کارروائی، مختلف وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہری سے لوٹ...

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،ہمہ وقت تیار ہیں،نیول چیف

پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ،پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی...

فیس بک نے ’پڑوس سروس‘ پرغورشروع کردیا

فیس بک نے پڑوس کے علاقوں اور وہاں موجود سروس کے تعارف کے لیے ایک نئی سہولت پر غور شروع کردیا،...