Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں کاروبار پاکستان،کینیڈا کے درمیان تجارت بڑھانے کی گنجائش ہے،ہائی کمشنر

پاکستان،کینیڈا کے درمیان تجارت بڑھانے کی گنجائش ہے،ہائی کمشنر

10-11-2016-cکراچی، کینیڈا کے ہائی کمشنر پیری کالڈرووڈ(Perry Calderwood ) نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان طویل اقتصادی تعلقات اور مناسب تجارتی حجم کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ اس بات کہ قائل ہیں دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کی زبردست گنجائش موجود ہے۔ ۔پاکستان اور کینیڈا صوبہ سندھ باالخصوص کراچی میں متبادل توانائی، آئل و گیس، مائننگ، زراعت اور انفرااسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میںسرمایہ کاری و باہمی تعاون سے دوطرفہ تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں۔کینیڈا اِن تمام شعبوں میں کافی مہارت رکھتا ہے لہٰذا باہمی تجارت اور تعاون بڑھانے کی گنجائش تو ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب میںکیا۔ اس موقع پرکینیڈا کے اعزازی قونصل بہرام ڈی آواری، ٹریڈ کمشنر اطہر معین خان، کے سی سی آئی کے صدر شیم احمدفرپو،سینئر نائب صدر آصف نثار، نائب صدر محمد یونس سومرو،سابق صدر کے سی سی آئی مجید عزیز، ڈپلومیٹک مشنز و ایمبیسیز لائژن سب کمیٹی الطاف اے غفار،سابق نائب صدر محمد ادریس اور کے سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔کینیڈین ہائی کمشنر نے کہاکہ اُن کے لیے اور کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے لیے دستیاب مواقعوں کو حقیقی معنوں میں تجارتی سرگرمیوںمیں تبدیل کرنا ایک چیلنج ہے۔دونوںممالک کے درمیان وسیع تعلقات ہیںجو کئی دہائیوں سے ایک دوسرے کے ساتھ مختلف امور میں باہمی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ انہیں پاکستان آئے ہوئے صرف دو ماہ ہی ہوئے ہیں تاہم ان کی بھرپور کوشش ہے کہ وہ پاکستان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات جذب کریںا ور ایسے طریقے و ذرائع تلاش کریں جن سے پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات مزید بہتر ہوسکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...