Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں کاروبار ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست

ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی درخواست

KCCI Logoکراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری( کے سی سی آئی ) کے صدر شمیم احمد فرپونے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں31 دسمبر2016تک توسیع کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال اور آن لائن سسٹم کی سست روی اور خرابیوں کے پیش نظر ایف بی آر کو ٹیکس ریٹرنز، ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے یو ایس 4)115 اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ میں دسمبر 2016 تک توسیع کرنا انتہائی ضروری ہے۔ایک بیان میں کے سی سی آئی کے صدر شمیم فرپو نے کہا کہ کے سی سی آئی کے کئی ممبران نے کراچی چیمبرسے مدد طلب کرتے ہوئے بتایاہے کہ ان کے لئے 15نومبر2016تک ریٹرنز فائل کرنا ممکن نہیں جس کی وجہ ایف بی آر کے آن لائن رجسٹریشن نظام ، آئی آر آئی ایس ، کی ناقص کارکردگی ہے۔ اس نظام کا ویب پورٹل مختلف مواقعوں پر خرابیاں دکھا رہا ہوتا ہے اور پچھلے کئی ہفتوں میں یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ اگر یہ نظام کام کر رہا ہوتا ہے تب بھی اس ویب پورٹل میں ٹیکس گزاروں کو انتہائی سست روی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ایسے حالات میں ٹیکس گزار نہ ہی اپنے ٹیکس ریٹرنز اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کر پارہے ہیں اور نہ ہی ٹیکس جمع کرانے کے چالان بنا پا رہے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اختر کالونی، پسند کی شادی کرنےوالے نوجوان پر حملہ

کراچی، اختر کالونی میں پسند کی شادی کرنے نوجوان کا جرم بن گیا، نامعلوم افراد نے نور نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے...

تنخواہوں کی عدم ادائیگی، ڈاکٹرز کا کے ایم سی آفس پر مظاہرہ

کراچی، شہری حکومت کے زیر انتظام اسپتالوں کے ڈاکٹرز نے سات ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کےخلاف کے ایم سی آفس...

12 ربیع الاول، ڈی جی رینجرز کے زیر صدارت اجلاس

کراچی ، 12ربیع الاول کےحوالےسے رینجرزہیڈ کوارٹرمیں اجلاس ،12 ربیع الاول کے حوالے سے سیکورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا، اجلاس...

مبینہ ٹاون کےقریب شہریوں نےچورپکڑ لیا

کراچی:مبینہ ٹاون کے قریب شہریوں نے رنگے ہاتھوں چورکو پکڑ لیا,شہریوں کے مطابق ملزم شہری سے اسلحے کے زور پرموٹرسائیکل چوری کر...