Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں کاروبار کراچی چیمبر کا وفاقی وزیرخوراک کو خط ، روکے گئے کنٹینرز کی...

کراچی چیمبر کا وفاقی وزیرخوراک کو خط ، روکے گئے کنٹینرز کی کلیئرنس کا مطالبہ

KCCI Logo
کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے پورٹ قاسم پرمحکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی من مانیوں پر شدید احتجاج کیا ہے اور وفاقی وزیربرائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی و ریسرچ سکندرحیات خان بوسن سے فوری نوٹس لیتے ہوئے پورٹ قاسم پر روکے گئے گندم سمیت دیگر اجناس کے سینکڑوں کنٹینرکی کلیئرنس میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر افتخار احمد وہرہ کی جانب سے وفاقی وزیر خوراک کو جاری ایک خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ پورٹ قاسم پرمحکمہ پلانٹ پروٹیکشن نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے گندم سمیت دیگراجناس کے سینکڑوں کنٹینرز کی کلیئرنس روک دی ہے ۔
کراچی چیمبر آف کامرس کو ممبران کی جانب سے بڑی تعداد میں موصول ہونے والی شکایات کے مطابق پلانٹ پروٹیکشن کے تمام ضوابط پورے کرنے کے باوجود درآمد کنندگان کو بے جا ہراساں کیاجارہاہے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جان بوجھ کر گندم ،دالوں اور چنے سمیت دیگراجناس کے سینکڑوں کنٹینرز کی کلیئرنس میں رکاوٹ پیدا کردی گئی ہے ۔کنٹینرز کی کلیئرنس تاخیر کا شکار ہونے سے درآمد کنندگان کو ڈیمرج ا ور ڈی ٹینشن کی مد میں خطیر نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں بروقت اجناس کی سپلائی نہ ہونے سے اشیاءکی قلت پیدا ہونے اور قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
کے سی سی آئی کے صدر افتخار احمد وہرہ نے وفاقی وزیر خوراک کو ارسال کیے خط میں پورٹ قاسم پر گندم سمیت دیگر اجناس کے کنسائمنٹس کی100فیصد ایگزامینشن پرگہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے بتایاکہ کنسائمنٹس کے نمونے لیبارٹری کوبھیجنے کے بجائے تمام کنٹینرز کوبندرگاہ پر اتارنے کے احکامات صادر کر دیے گئے ۔ مجوزہ طریقہ کار میں کچھ ہفتے بھی لگ سکتے ہیں لہٰذابندرگاہ پر گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے تمام کنٹینرز کو اتارناممکن نہیں جبکہ محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کا عملہ جان بوجھ کر تاخیر سے پہنچتا ہے تاکہ درآمد کنندگان پر ساز باز کے لیے دباو¿ بڑھایا جاسکے۔کراچی چیمبر کے خط میں مزید کہا گیاہے یوکرین اور روس سے گندم کے200سے300کنٹینرز پورٹ قاسم پر آف لوڈ کیے گئے تھے پلانٹ پروٹیکشن کے انچارج نے اِن تمام کنٹینرز کو 100فیصد ایگزامینشن میں ڈال دیا جن میں گندم سمیت دیگر اجناس شامل تھیں حالانکہ اناج سمیت دیگر زرعی اشیاء15سے20دن کے سفر کے بعدسمندر کے راستے پہنچتے ہیں اس دوران اگر کیڑا لگ بھی جائے تو باآسانی پتہ لگایا جاسکتا ہے۔
خط کے متن کے مطابق حکومت کی درآمدی پالیسی اور ایس جی ایس جیسی دیگر فیومی گیشن ایجنسیزکی سرٹیفیکشن کے ضوابط کوبھی پورا کیا گیا مگرپورٹ قاسم پر پلانٹ پروٹیکشن حکام نے یہ جواز بنایا کہ دوران سفر قدرتی طور پر اجناس میں آرگانزم پیدا ہو گئے ہیں لہٰذادرآمدکنندگان پر دباو¿ بڑھاتے ہوئے تمام کنٹینرز کی فیومی گیشن کو لازمی قرار دیا گیا۔افتخار وہرہ کاخط میں کہنا ہے کہ پورٹ قاسم پر3ایجنسیزکو فیومی گیشن کے اختیارات سونپے گئے ہیں جوفی کنٹینر3ہزار روپے سے10ہزار روپے چارج کر رہی ہیں اس طرح یہ رقم لاکھوں میں بنتی ہے جس کا بوجھ بھی درآمدکنندگان کو برداشت کرنا پڑ رہاہے اور اس کا خمیازہ ممکنہ طور پر عوام کو مہنگائی کی صورت میں بھگتنا پڑے گا۔گزشتہ ماہ سینکڑوں کنٹینرز بڑی مشکلات کاسامنا کرنے کے بعد کلیئر کیے گئے۔کراچی چیمبر نے اپنے خط سے میں وفاقی وزیر سے پلانٹ پروٹیکشن حکام کی درآمدکنندگان سے بدکلامی اور جارحانہ رویہ اختیار کرنے کی شکایت بھی کی ہے۔
کے سی سی آئی کے خط میں مزیدکہا گیاہے کہ ملک میں پہلے ہی غذائی اشیاءاور اجناس کی قلت ہے اور اس کمی کوپورا کرنے کے لیے یہ اشیاءدرآمدکی جاتی ہیں تاکہ مارکیٹ میں وافر مقدار میں سپلائی کر کے ملکی طلب کو پورا کرتے ہوئے اجناس کومہنگا ہونے سے روکاجاسکے اور عوام کو مہنگائی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔کے سی سی آئی کے صدرنے پورٹ قاسم پر پلانٹ پروٹیکشن کے بعض نا اہل اہلکاروں کے غیرذمہ دارانہ اقدامات کو حکومت کی ساکھ متاثر کرنے کاباعث قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کرنے اور روکے گئے سینکڑوں کنٹینرزکی فی الفور کلیئرنس کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مارکیٹ میں اجناس کی قلت کو دور کرنے اور قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو بڑھنے سے روکنے کے ساتھ ساتھ درآمد کنندگان کو مزید نقصانات سے بچایا جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...