Monday, October 19, 2020
Home خاص خبریں کاروبار کراچی چیمبر کا اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافے پر اظہار تشویش

کراچی چیمبر کا اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافے پر اظہار تشویش

    KCCI Logoکراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کے صدر افتخار احمد وہرہ نے کراچی بھر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ پر زور دیا ہے کہ وہ امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے سخت اقدامات عمل میںلاتے ہوئے کراچی کے شہریوں کو جرائم پیشہ عناصر سے نجات دلائیں۔کراچی چیمبر سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ رینجرز کے جوان اور پولیس افسران ٹارگٹ کلنگ اور اغواءبرائے تاوان کے وارداتوں میں کمی لانے میں کامیاب تو ہوئے ہیں لیکن شہر بھر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے نقدی، موبائل فونز،گاڑیاں چھیننے سمیت مختلف علاقوں سے شہریوں کو دیگر قیمتی اشیاءسے محروم کرنے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں خاص طو رپرڈیفنس اور کلفٹن کے مکین سب سے زیادہ متاثر ہیں۔
افتخار احمد وہرہ نے کہاکہ کے سی سی آئی کے ممبران بڑی تعداد میں اسٹریٹ کرائمزکے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کے علم میں اس سنجیدہ مسئلے کو لانے کے لیے کراچی چیمبر پردباو¿ ڈال رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ڈیفنس اور کلفٹن جو کبھی ایک محفوظ علاقہ تصور کیاجاتا تھا مگر اب یہ علاقے اسٹریٹ کرائمز کی وجہ سے غیر محفوظ ہو گئے ہیں یہاں کے مکینوں کو دن دہاڑے اسلحے کے زور پر لوٹنا معمول بن گیاہے۔
کے سی سی آئی کے صدر نے اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات عمل میں لانے پر زور دیتے ہوئے تجویز دی کہ رینجرز اور پولیس حکام فوری طور پر ایسا عملی سیکیورٹی پلان وضع کریں جس سے پریشان حال کراچی کے شہریوں کو کچھ ریلیف مل سکے جو خود کو شہر کے کسی بھی حصے میں محفوظ نہیں سمجھتے۔افتخار احمد وہرہ نے مو¿ثر سیکیورٹی پلان ترتیب دینے کے حوالے سے کراچی چیمبر کی جانب سے سندھ حکومت کو بھرپور تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہاکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے جدید ترین نیٹ ورک سے انسانی نقل وحمل کی نگرانی سمیت زیادہ سے زیادہ چوکیوں کے قیام کے ساتھ پولیس اہلکار اور رینجرز کے جوانوں کو تعینات کیاجائے تاکہ اسٹریٹ کرائمز پر قابو پایاجاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...